Crypto trading Rules

in #crypto3 years ago

کرپٹو ٹریڈنگ میں کرنسی کی کوانٹٹی سے زیادہ اس کے فیوچر،کمیونٹی اور ٹرینڈ کو دیکھنا چائیے کیونکہ کوئی بھی کرنسی ہو چاہے بت کوئن ہو یا اتھیریم ہو اس وقت ہی گرو کرتی ہے جب اس میں ٹریڈنگ والیم زیادہ ہو گا اور والیم تب زیادہ ہوگا جب لوگ اس میں دلچسپی لیں گے تو۔
جیسے شیبا کی بات کریں تو اس کی سپلائی بہت زیادہ ہے اور کرپٹو مارکیٹ کے سارے $ بھی لگا دیے جائیں تو اس کی پرائس 0.1$ تک نہیں پہنچ سکتی۔
لیکن کسی بھی کرنسی کو بنانے کے بعد اس کی گروتھ کے لیے پوری ٹیم کام کرتی ہے اور وہ لوگوں میں ہائپ بناتے ہیں اور پھر اس کے لیے طرح طرح کے پلان بناتے ہیں تو ان پلان کی بیس پر ہی کرنسی فیوچر میں سروائیو کرتی ہے۔
اس کے لیے وہ انویسٹر ڈھونڈتے ہیں اور مختلف کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ پارٹنرشپ کرتے ہیں اور پھر ٹوکن کی پرائس تو کسی حد تک سٹیبل ہو جاتی ہے لیکن لوگ جب دیکھتے ہیں کہ پرائس نہیں بڑھ رہی تو وہ کرنسی سیل کر کے کسی اور کرنسی میں پیسے لگا دیتے ہیں جی کی ہائپ بنی ہوتی ہے اور جب لوگ اپنا پرافٹ پک کرتے ہیں تو پھر پرائس ایک دم سے نیچے آجاتی ہے اور پھر کیونکہ اس کرنسی کا کوئی فیوچر تو ہوتا نہیں ہے لہذا پھر جن لوگوں کا نقصان ہو چکا ہوتا ہے وہ پھر کرونا سے بھی زیادہ لوگوں کو ٹریڈنگ سے ڈراتے ہیں کہ ٹریڈنگ بلکل بھی نہ کرنا۔
جو ٹوکن ایک بار عوام میں پاپولرٹی بنا چکا ہو تو پھر اس کی ٹیم اس کی پرائس کے لیے اس میں ٹوکن برن کرتی ہے جس کی وجہ سے پرافٹ فوراً بڑھ جاتا ہے۔
برننگ کرنے سے ٹوکن کے مالک کو کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ ہوتا ہے کیونکہ جب کرنسی برن ہوتی ہے تو اس کی سپلائی کم اور ڈیمانڈ بڑھ جاتی اور کمپنی وائٹ پیپر میں پہلے ہی بتا دیتی ہے کہ ان کی ٹیم کے پاس اتنے پرسنٹ ٹوکن ہوںگے اور اتنے پرسنٹ مارکیٹنگ کے لیے ہونگے سو ان کو زیادہ فائدا ہوتا ہے اور برننگ ایک دم سے نہیں کہ جاتی بلکہ تھوڑے وقفہ سے کی جاتی ہے اس لیے اگر ٹریڈنگ میں آگئے ہیں تو پھر ان چھوٹی چھوٹی چیزوں پر لازمی نظر رکھا کریں۔
سپلائی سے زیادہ پروجیکٹ اہم ہوتا ہے۔
اگر آج آپ 1000$ کے بٹ کوئن بائے کر لیں اور جب اس کی پرائس 200000$ پر جائے تو سیل کرنے سے آپ کا پرافٹ ڈبل ہوجائے گا لیکن اگر آپ صرف 34$ کسی لو پرائس چند کرنسیوں پر ہولڈ کر لیں اچھی طرح ریسرچ کے بعد تو اس کا زیادہ فائدا ہوگا۔
یہ نیو ٹریڈر کے لیے سب سے اچھا طریقہ ہے کیونکہ لو پرائس کرنسی میں 10000$ بھی انویسٹ آئے تو بہت زیادہ پرائس میں فرق پڑتا ہے اور پھر ضروری نہیں ہے کہ اس کو لمبے ٹائم تک ہولڈ کریں جب تھوڑا پرافٹ ہو جائے تو سیل کر دیں۔
لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ بہت ساری فضول سی کرنسیاں بھی ہیں ان پر بلکل بھی توجہ نہیں دینا بلکہ رئیل پروجیکٹ ڈھونڈ کر ان کو لو پرائس میں بائے کرنا ہے۔
آنکھیں بند کر ٹریڈنگ کرنے یا کسی کے سگنل پر ٹریڈنگ کرنے سے بہتر ہے کہ سب سے پہلے ایک لسٹ بنائیں کہ کون سے کوئن اچھے ہیں اور کون سا پروجیکٹ اچھا ہے پھر اپنے بجٹ کے مطابق 3/4 کوئن کو مارک کریں اور ان کا چارٹ اوپن کر کے کینڈل میں لائن ڈرا کر کے سپورٹ اور رزسٹینس پوائنٹ نوٹ کریں۔(خود سے نہیں کر سکتے تو انکل گوگل سے ہیلپ لیں اور سمپلی توکن کا نام لکھیں اور سپورٹ اور رزیٹینس پوائنٹ لکھ کر سرچ کریں۔
جب یہ مل جائے تو پھر چارٹ پر جا کر دیکھیں مارکیٹ کیا بیی ہیو کر رہی ہے اگر وہ سپورٹ لیول سے اپنی 1 ہاور ٹائم فریم کے مطابق کینڈل گرین بنائے دوسری کینڈل بھی گرین بنائے تو سمجھ لیں اپ ٹرینڈ ہے اور جب تیسری کینڈل بھی گرین بنائے تو پھر 90٪ اپ موومنٹ ہوتی ہے اور اب اس کو سیل کب کرنا ہے جب یہ رسسٹینس لیول سے 25٪ ڈائون ہو تو ٹریڈ کلوز کر دینا چائیے۔
ٹریڈنگ میں سپورٹ اور رزسٹینس لیول بہت اہم ہوتے ہیں 50٪ مارکیٹ ان ہی پوائنٹ اپنا ٹرینڈ بناتی ہے۔
اس پوسٹ پر عمل کرنے سے شیطان آپ کو بلکل بھی نہیں روکے گا سو ضرور عمل کریں۔
🇵🇰💪