الحمدللہ چاول کی کاشت کر لی

in Urdu Community3 months ago

دوستو السلام علیکم امید ہے کہ اپ سب خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں اج صبح اٹھ کر میں واش روم گیا اور وضو کیا فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا مسجد سے واپس ایا تو ناشتہ تیار تھا ناشتہ کرنے کے بعد میں زمین پر چلا گیا جہاں پر میں ٹیوب ویل والے کو کال کی اور اس نے مجھے 5 بجے ٹیوب ویل۔ چلا کر دیا اور میں چاول کی پنیری کے لیے زمین کو پانی لگانے لگا ابھی میں نے ایک کیارے کو پانی لگایا تھا تو مزدور بھی چاول کی پنیر ی لگانے والے اگئے پھر وہ میں واپس ا کر پہلے کبوتروں کی چھت پر گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کو دانا پانی ڈالا اور اس کے بعد ان کے لیے چا ئے اور بسکیٹ لیے نے چلا گیا گھر سے چائے لے کر آیا تو ایک جگہ سے نالے میں پانی ٹوٹا ہوا تھا میں نے اس کو جا کے بند کیا پھر مزدور کے ساتھ بیٹھ کے چائے پی پھر مزدور اپنا کام کرنے لگے اور میں پانی لگنے لگا
IMG20240627064656.jpg

IMG20240627064637.jpg

IMG20240627064551.jpg

IMG20240627064531.jpg

IMG20240627064521.jpg
پھر 11 بجے میں گھر گیا اور گھر سے چاول لے کر ایا جو کہ میں نے مزدوروں کو دیا اور مزدور کھانے لگے جب 12 بجے تو مزدوروں چاول لگا کر فارغ ہو گئے تھے پھر میں نے جا کر ٹیوب ویل بند کرایا اور پھر مزدوروں کو ان کے کام کی مزدوری دی مزدوروں نے کام بہت ہی اچھی طرح سے کیا تھا اس لیے انعام کے طور پر میں نے ان کو ایک ہزار روپیہ زیادہ دیا پھر میں سامان لے کر گھر واپس ایا اور تھوڑا ارام کیا اور پھر نہا دھو کر مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے چلا گیا اج سارا دن کام کرنے کی وجہ سے میرا جسم تھکن کی وجہ سے درد ہونے لگا تو میں اپنے کمرے میں جا کر ارام کرنے لگا پھر مجھے عصر کے وقت گھر والوں نے اٹھایا اور میں پھر نماز عصر ادا کر کے کبوتروں کی چھت پر گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور پھر مغرب تک میں کبوتروں کی چھت پر ہی بیٹھا رہا پھر گھر واپس ا کر روٹی کھائی اور اج کی ڈائری لکھی