آج بہت برا ہوا

in Urdu Community11 days ago

دوستو السلام علیکم امید کرتا ہوں کہ اپ سب اب دوست خیر خیریت سے ہوں گے الحمدللہ میں بھی خیریت سے ہوں اج صبح کی نماز میں نے باجماعت مسجد میں ادا کیا اور پھر گھر ا کر ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں زمین پر چلا گیا جہاں پر اج چاولوں کی پنیری لگانے والے مزدوروں نے انا تھا ان کے انے سے پہلے میں نے جا کر نالے کی صفائی کی اور پھر گھر واپس اگیا اور اس کے بعد کبوتروں کی چھت پر چلا گیا اور کبوتروں کو دانا پانی ڈالا اور مزدوروں کا انتظار کرنے لگا مزدور تقریبا 10 بجے ائے جب انہوں نے میری چاول کی پنیری دیکھی تو اندازہ لگایا کہ یہ پنیری کام پڑ جائے گی اس لیے میرے کزن کی پنیری توڑنے کے لیے وہ کچا دال والا میں لوڈر پر چلے گئے مگر جب وہاں پر پہنچے تو انہوں نے میری کزن کی پنیری دیکھی اور جب توڑنے لگے تو وہ اچھی طرح سے نہیں نکل رہی تھی بدقسمتی سے اس وقت موبائل کا نیٹ ورک بھی خراب ہو گیا جب میں نے نیٹ ورک ٹھیک ہوا اور ان سے رابطہ کیا تو وہ واپس ا رہے تھے واپس ا کر انہوں نے مجھے پنیری کی صورتحال بتائی پھر میں نے ان کے لیے سموسے اور چائے منگوائی اس کے بعد پھر ہم نے ایک اور زمیندار کے ساتھ رابطہ کیا جس کی تھوڑی سی پنیری بچی ہوئی تھی اور پھر ہم نے ان سے 4 ہزار روپے میں پنیری لی اور پھر لوڈر لے کر مزدور پنیری نکالنے کے لیے چلے گئے پھر میں گھر واپس ایا اور نہاد ہو کر کپڑے تبدیل کیے اور روٹی کھا کر ظہر کی نماز ادا کی جب پنیری نکال کر مزدور ائے تو میں ان کے ساتھ زمین پر گیا اور ہم نے ایک نالے میں پنیری رکھی .
IMG20240625191941.jpg

IMG20240625191931.jpg

IMG20240625185612.jpg

IMG20240625185452.jpg

IMG20240625185448.jpg

IMG20240625185444.jpg
اور پھر میں پٹرول پمپ سے ڈیزل لے کر ایا اور ٹیوب ویل چلا کر پانی سے پنیری کو تر کر دیا تاکہ صبح تک پنیری تر و تازہ رہے اس وقت عصر کی اذان ہو رہی تھی میں نے لوڈر والے کو کرایہ دیا اور پھر مزدور واپس چلے گئے اور صبح سویرے انے کا کہا پھر میں گھر واپس ایا اور عصر کی نماز ادا کر کے کبوتروں کی چھت پر گیا اور وہیں پر بیٹھ کر اج کی ڈائری لکھی