کالاباغ میلے پر گئے

in Urdu Community4 months ago

دوستو السلام علیکم امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست خیر و عافیت سے ہوں گے الحمدللہ میں بھی خیر و عافیت سے ہوں صبح میں چار بجے اٹھا اور اٹھ کے وضو کرنے کے بعد دو رکعت نماز سنت گھر پر ادا کر کہ مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے چلا گیا نماز ادا کرنے کے بعد امام صاحب نے کل عید الضحی کی نماز کی جماعت کے لیے اہل محلہ سے ٹائم مشورہ کیا سب اہل محلہ کے مشورے کے بعد چھ بج کر 15 منٹ کا ٹائم عید کا رکھا گیا پھر میں گھر ایا تو ناشتہ تیار ہوا پڑا تھا میں نے ناشتہ کیا اور پھر چاولوں کی پنیری دیکھنے کے لیے زمینوں پر چلا گیا الحمدللہ چاولوں کی پنیری کافی اچھی پرورش کر رہی تھی اس کے بعد گھر واپس آ کر میں واش روم میں جا کر نہا دھو کر کبوتروں کی چھت پر گیا اور جا کر کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا پھر میں دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر کالا باغ میں لگنے والی مویشی منڈی پر چلا گیا ہم دوست لنک روڈ ہمایوں خیل سے ہوتے ہوئے 10 ہزار والے پل پر جا پہنچے اور پھر ہم وہاں سے کالا باغ گئے وہاں پر ہم نے عید الضحی کے سلسلے میں لگنے والی میلہ منڈی پر جا کر شغل میلہ دیکھا کافی سارے جانور ائے ہوئے تھے
IMG20240615104733.jpg

IMG20240615104639.jpg

IMG20240615104607.jpg

IMG20240615101520.jpg

IMG20240615100512.jpg

IMG20240615085918.jpg

IMG20240615084552.jpg

IMG20240615084521.jpg

IMG20240615084457.jpg
مگر عید کے اخری دن ہونے کی وجہ سے وپاری جانوروں کا کافی زیادہ ریٹ مانگ رہے تھے جس کی وجہ سے لینے والے کافی پریشان نظر ائے اج گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم میلہ منڈی سے جلد ہی باہر نکل ائے پھر ہم نے ایک جگہ بیٹھ کر چاول کھائے اور چائے پی پھر ہم نے جناح براج پر بھی چکر لگایا جہاں پر پانی کی وجہ سے کافی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی ہم تھوڑی دیر وہاں رکے اور پھر گھر واپسی کے لیے نکلے راستے پر ہم نے پٹرول پمپ سے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوایا جب ہم گھر پہنچے تو دن کے 12 بج رہے تھے میں اپنے کمرے میں جا کر ارام کرنے کے لیے سو گیا اور پھر تین بجے اٹھ کر نہا دھو کر میں نے نماز ظہر ادا کی اور پھر ٹی وی ان کر کے دیکھتا رہا عصر کی نماز ادا کر کے میں کبوتروں کی چھت پر گیا اور کبوتروں کو جا کر دانہ پانی ڈالا اور ان کی دیکھ بھال کی پھر چھت پر ہی بیٹھ کر میں اج کی ڈائری لکھنے لگا امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں اور بھائیوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائے گی اللہ پاک ہم سب کو عیدالضحی کی خوشیاں نصیب کرے اور قربانی کو قبول کرے آمین