Betterlife @amjidabbaskhan The diary Game Date 23-05-2021

in Urdu Community3 years ago

B612_20210502_155846_504.jpg
اسلام علیکم تمام بھائیوں کو میری طرف سے سلام اللہ آپ کو عزت اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے ۔ میری آج کی ڈائری
دوستوں میں آج صبح 6 بجے اٹھا ۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں اپنے کزن کے گھر چلا گیا ۔ کزن کے گھر تقریبا ایک گھنٹہ بیٹھنے کے بعد میں اور میرا کزن میانوالی شہر کی جانب روانہ ہوگئے ۔ ہم نے حجام کی دکان پر جانا تھا ۔ چالیس منٹ کے بعد ہم حجام کی دکان پر پہنچ گئے ۔ کیوں کہ کل ہم نے ناران کاغان جانا ہے تو میں نے اپنے بال سیدھے کرانے تھے ۔ اس حجام کے بارے میں مجھے میرے ایک رشتہ دار نے بتایا تھا کہ بھائی یہ آپ اسی کے پاس جانا یہ حجام بہت اچھا ہے ۔ہم وہاں پہنچ کر اس دکاندار کی بات اپنے اس رشتے دار سے کرائی ۔ میرے رشتے دار نے فون پر اس کو سمجھایا کہ بھائی اس کے بال سیدھے کرنے ہیں ۔ اور اس کے بعد اس نے میرے بالوں پر کریم لگائی اور میرے بالوں پر کنگھی کی ۔ تقریبا بیس منٹ کے بعد اس نے میرے سارے بالوں پر کریم لگا لی ۔ اس کے بعد اس نے مجھے کہا کہ بھئی آپ دس منٹ یہیں پر بیٹھے رہو دس منٹ کے بعد آپ کا سر دھونا ہے ۔ دس منٹ گزر جانے کے بعد اس نے میرے سر پر شیمپو لگایا اور میرے بالوں کو دھویا . اس کے بعد میں نے ان کو کہا کہ بھائی میرے بالوں پر آپ براؤن کلر لگائیں ۔ اس نے پھر میرے بالوں پر کلر لگانا شروع کردیا اور تقریبا دس منٹ کے بعد میرے سارے بالوں پر کلر لگا لیا ۔ کلر لگانے کے دس منٹ تک میں وہیں بیٹھا رہا اور اس کے بعد اس نے پھر میرے بالوں کو دھویا ۔ بال دھونے کے بعد میں نے اپنے بالوں کو دیکھا تو وہ بالکل سیدھے ہوچکے تھے اور مجھے بہت ہی اچھا محسوس ہوا ۔ اس کے بعد میں نے حجام کو پیسے دئیے اور ہم وہاں کے پھر پنسار کی دکان کی جانب روانہ ہو گیا کیونکہ وہاں سے میں نے چاچو کے تیتر کے لیے کچھ نسخہ جات خریدنے تھے ۔ نسخہ جات خریدنے کے بعد میں اور میرا کزن گھر کی جانب روانہ ہوگئے اور راستے پر بہت زیادہ دھوپ اور گرمی تھی اس لیے میں اور میرے کزن نے املی آلو بخارے کا شربت پیا اور پھر گھر کی جانب روانہ ہوگئے تقریبا 40 منٹ کے بعد ہم گھر پہنچ گئے گھر آ کر میں سو گیا کیونکہ میں بہت زیادہ تھکا ہوا تھا ۔ پھر چار بج کر پندرہ منٹ پر میری آنکھ کھلی ۔ میں نے منہ دھویا چائے پی اور چائے پینے کے بعد پھر اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جم کی جانب روانہ ہوگیا ۔ آج میں نے ٹانگوں کی گیم کی ہے کیونکہ ناران کاغان اور شمالی علاقہ میں پہنچ کر ہم نے بلند پہاڑیوں کی چوٹیوں پر چڑھنا ہے جس کے لیے صحت مند اور مضبوط ٹانگوں کا ہونا ضروری ہے ۔ ایک گھنٹہ کے اندر گیم ختم کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور جب گھر واپس آیا تو میرے کزن نے مجھے فون کیا کہ بھائی آج ہم نے کڑھائی بنانی تھی تو ہم گوشت لے آئے ہیں آپ بھی آ جاؤ مل کر کڑھائی بناتے ہیں ۔ پھر میں گھر پہنچ کر منہ ہاتھ دھویا ۔ منہ دھونے کے بعد میں کزن کی بیٹھک پر چلا گیا وہاں ہم سب نے مل کر کڑھائی بنائی ۔ دوستو میرا کزن سجاول خان ایک بہت ماہر کاریگر ہے وہ کڑھائی بہت ہی بہترین بناتا ہے ۔ اس نے کڑھائی بنانا شروع کر دی اور ہم باقی سب کزن آپس میں باتیں کرتے رہے ۔ مجھے بہت بھوک لگ چکی تھی ، آدھا گھنٹا گزر جانے کے بعد سجاول خان نے کہا کہ بھائیو کڑاہی تیار ہے۔ ہم سب کڑھائی کھانے لگ گئے جب میں نے پہلا نوالہ لگایا تو میں نے محسوس کیا کہ کڑھائی بہت ہی زیادہ عمدہ اور لذیذ بنی ہوئی ہے ۔ ہم سب نے خوب جی بھر کر کھانا کھایا اور اللہ کا شکر ادا کیا اور اس کے بعد ہم سب کزن بیٹھ کر باتیں کرتے رہے ۔ پھر تقریبا ایک گھنٹہ کے بعد میں گھر واپس آ گیا کیونکہ مجھے نیند آ رہی تھی اور صبح جلدی اٹھنا ہے ۔ کیوں کہ دوستو صبح ہم نے ناران کاغان کے لئے نکلنا ہے ۔ دوستو اب وہیں جا کر آپ سے ڈائری شیئر کروں گا انشاءاللہ ۔ اور آپ کے ساتھ خوبصورت مقامات کی تصویریں شیئر کروں گا ۔ شکریہ

IMG_20210523_222247_124.jpg

IMG_20210523_222229_289.jpg

IMG_20210523_142257_547.jpg

IMG_20210523_134558_353.jpg

IMG_20210523_134323_058.jpg

IMG_20210523_113336_272.jpg

IMG_20210523_113334_079.jpg

IMG_20210523_113327_624.jpg

IMG_20210523_093522_381.jpg

IMG_20210523_093511_509.jpg
Peace be upon you all from me. May Allah grant you long life with dignity and health. My diary for today
Friends woke up at 6 this morning. After breakfast I went to my cousin's house. After sitting at my cousin's house for about an hour, my cousin and I left for Mianwali. We had to go to the barber shop. Forty minutes later we arrived at the barber shop. Because we have to go to Naran Kagan tomorrow, I had to straighten my hair. A relative of mine had told me about this barber, "Brother, it is very good for you to go to this barber." My relative explained to him on the phone that his brother wanted to straighten his hair. And then he applied cream to my hair and combed my hair. After about twenty minutes he applied cream all over my hair. Then he told me to sit here for ten minutes and wash my head after ten minutes. Ten minutes later he applied shampoo to my scalp and washed my hair. Then I told him to apply brown color on my hair. He started coloring my hair again and after about ten minutes he started coloring all my hair. I sat there for ten minutes after applying the color and then he washed my hair again. After washing my hair, I saw that my hair was straight and I felt very good. After that I paid the barber and we went to the grocery store there because I had to buy some prescriptions for my uncle's partridge. After buying the prescriptions, my cousin and I left for home and it was very sunny and hot on the way so my cousin and I drank tamarind aloe vera syrup and then left for home after about 40 minutes. When I got home, I fell asleep because I was so tired. Then at four-fifteen my eyes opened. I washed my face, drank tea and after drinking tea, I got on my motorbike and left for the gym. Today I have played a leg game because after reaching Naran Kagan and the northern region, we have to climb the tops of high hills, which requires healthy and strong legs. Within an hour, I returned home after the game, and when I got home, my cousin called me and said, "Brother, we had to make embroidery today, so we brought meat. Then I reached home and washed my hands. After washing my face, I went to my cousin's seat where we all made embroidery together. Friends, my cousin Sujawal Khan is a very skilled craftsman. He makes embroidery very well. He started making embroidery and the rest of us cousins ​​kept talking to each other. I was very hungry. After half an hour had passed, Sujawal Khan said that the frying pan was ready. We all started eating embroidery. When I applied the first snack, I noticed that the embroidery was very good and delicious. We all ate heartily and thanked Allah and after that we all cousins ​​sat and talked. Then about an hour later I came back home because I was sleepy and had to get up early in the morning. Because friends, in the morning we have to go out for Naran Kagan. Friends, I will go there now and share the diary with you, God willing. And I will share pictures of beautiful places with you. Thanks

Sort:  
 3 years ago 

Umeed ha sab bhiaun na is party ko enjoy kia ho ga and v nice photogarphy

 3 years ago 

Brother, your photography is very amazing, you have written a great post.

 3 years ago 

Hello brother John, your post is very good. May Allah keep you safe and keep you smiling and always smiling. Your photography is also very good. Inshallah, you will definitely succeed from this platform and your family. Will be a source of help

 3 years ago 

اللہ پاک ناران کاغان کا صفر آسان فرماۓ آپ نے کڑھائ خوب انجواۓ کی ہو گی

You must have enjoyed the invitation with friends