آج کا دن،ہسپتال گئی ،طبیعت ناساز 27 نومبر 2023

in Urdu Communitylast year

بسم اللہ الرحمٰن الرحيم
شروع اُس ذا ت کے نام سے جسکےقبضہ قدرت میں میری جان ہے .
السلام علیکم
آج صبح آنکھ کھلی تو طبیعت کچھ ٹھیک نہیں تھی . اس لیے اٹھنے مين تکلیف ہوئی .
IMG_20231127_161252.JPG
بڑی مشکل سےاٹھی وضو کیا اورنماز پڑھی۔ پھر بستر پر لیٹ گئی کچھ دیر بعد امی نے آواز دی کہ ناشتہ کرلو. لیکن میرا دل بلکل بھی نہیں تھا کہ ناشته کروں پھر امی میرے کمرے میں آئی میں نے اس کو بتایا کہ میری طبیعت آج ٹھیک نہیں ہے. پھر امی نے کہا کہ کچھ کھالو. پھر تھوڑا سا نا شتہ کرکے بستر پر لیٹ گئی. امی نےبھائی کوبتایا بھائی نےامی کو کہا کہ ٹھیک ہےاس کو ہسپتال لے جاتاہوں. پھرکچھ دیر بعدہم لوگ ہسپتال کے لیے تیار ہوگئے۔ بھائی نے گاڑی نکالی.میں اور امی گاڑی میں بیٹھ گئی. تقريباً آدھے گھنٹے بعد ہم لوگ ہاسپتال کے مین دروازےسے داخل ہوئے۔
IMG_20231127_161347.JPG
بھائی نے پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی. ہم کامن انٹریسن سے داخل ہونے. بھائی نے کاؤنٹرسے پرچی لی۔ ابھی ڈ ڈ اکٹر صاحب نہیں آئے تھے.ہم نےانتظار گاہ میں بیٹھ گئے. کچھ دیر بعدڈاکٹرصاحب آگئے. پہلےڈاکٹر صاحب نے وارڈ کاوزٹ کیاپھر اپنے کمرے میں آ کر بیٹھ گئے اور مریض چیک کرنے لگے. کچھ دیر بعد ہماری باری بھی آگئی.میں ڈاکٹرکے پاس گئی ڈاکٹر کو اپنی حالت بیان کی. ڈاکٹر صاحب نے کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیے.
IMG_20231127_161411.JPG
میں نےوہ ٹیسٹ کروائے. ایک گھنٹےبعد ٹیسٹ کی رپورٹ ملی. پھر ڈاکٹر کے پاس گئے. ڈاکٹر صاحب نے رپورٹ چیک کی. اُس نے کہا سردی کی وجہ سے بخار ہے. کچھ ادویات لکھ کردی.اور آرام کرنے کا مشورہ دیا. بھائی نے سٹور سے دوا لی. پھر ہم ہسپتال سے روانہ ہوئے.
IMG-20220708-WA0005.jpeg
ہسپتال سےباہر آکر بھائی نےکچھ فروٹ لیا پھر ہم گھر کی طرف روانہ ہوئے

Sort:  
 last year 

Allah pk apko seht dy ameen