آج کا دن کیسا گزرا, خوبصورت دن, 26 ستمبر 2023

in Urdu Communitylast year

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
آج کی صبح
میں صبح 5بجے اٹھی وضو کیا اور صبح کی نماز ادا کی. پھر قرآن مجید کی تلاوت کی. مجھے سکول جانا تھا کپڑے استری کیے تیار ہوئی اور ناشتے کیلئے کچن میں چلی گئی وہاں سب گھر والے موجود تھے. میں نے سلام کیا اور ان کے ساتھ ہی بیٹھ گئی امی نے ناشتہ بنا کر مجھے دیا. مجھے سکول کیلئے دیر ہو رہی تھی میں نے جلدی سے ناشتہ کیا اور اتنے میں گاڑی آگئی. میں نے بیگ اٹھایا سب کو اللہ حافظ کہا اور گاڑی میں سوار ہو گئی.
IMG_20230927_094150.jpg
گاڑی سکول کی طرف چل پڑی. آدھے گھنٹے بعد سکول آ گیا گاڑی سکول کے گیٹ کے سامنے رکی. ہم لوگ سکول میں داخل ہو گئے. سٹاف روم میں داخل ہوئی سب ٹیچرز موجود تھے میں نے اُن کو سلام کیا.
IMG_20230927_094338.JPG
اتنے میں اسمبلی کی گھنٹی بجی تمام بچے لائنوں میں کمروں سے باہر گراؤنڈ میں آ گئے. اسمبلی میں سب سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت کی گئی اس کے بعد نعتِ رسول قبول پڑھی گئی پھر دعا اور قومی ترانہ پڑھا گیا. تمام بچے کلاسوں میں چلے گئے میں بھی کلاس میں پہنچی بچوں نے سلام کیا اور میں نے ان کی حاضری لگائی. پانچویں کلاس کا ٹیسٹ لیا ان کے ٹیسٹ بہت اچھے تھے.
IMG_20230927_094213.jpg
میں نے ان کو آگے سبق پڑھایا اور اب میرا پیریڈ کلاس دوئم میں تھا ان کو سبق پڑھایا ابھی بچوں کی کاپیاں چیک کر ہی رہی تھی تو بریک کی گھنٹی بجی. میں نے جلدی سے کاپیاں چیک کی تو اور بچوں کو بریک کرنے کا کہا. بچے باہر چلے گئے اور میں بھی سٹاف روم میں چلی گئی. وہاں ٹیچرز میرا انتظار کر رہی تھیں. ہم نے lunch کیا اور گپ شپ لگائی. میں اور ایک اور ٹیچر باہر آئے تو بچے game کھیل رہے تھے. لیکن گھنٹی بجی.
IMG_20230927_095024.jpg
تمام بچے کلاسوں میں آ گئے میں بھی آ گئی چھٹی کی گھنٹی بجی تمام بچے لائنوں میں کمروں سے باہر آئے اور گھروں کی طرف چل پڑے. میری بھی گاڑی آ چکی تھی میں بھی گاڑی میں آگئی. گاڑی چل پڑی. تھیک آدھے گھنٹے بعد گاڑی گھر کے دروازے کے سامنے تھی. میں گھر میں داخل ہوئی گھر والوں کو سلام کیا اور کمرے میں چلی گئی. چینج کیا وضو کیا اور ظہر کی نماز پڑھی. باہر آئی تو امی نے چائے بنا کر دی. ہم نے چائے پی اور پھر میں حسب معمول اپنے لان میں آگئی پھولوں کو پانی دیا ان کی کیاریاں صاف کی. لان سے واپس آئی تو عصر کی نماز کے بعد بچے ٹیوشن پڑھنے آگئے جب مغرب کی اذان ہوئی اور مغرب کی نماز ادا کی.
IMG_20230927_094041.JPG
میں کچن میں گئی بھابھی کھانا بنا رہی تھی آج بھابھی نے چاول بنایا بہت مزے کے بنے ہم سب نے مل کر کھائے.
میں نے عشاء کی نماز ادا کی اور بستر پر آ کے ڈائری لکھنے لگی. میری پوسٹ اچھی لگے تو لائیک ضروری کیجئے گا
اللہ حافظ

Sort:  
 last year 

آپ نے اچھی پوسٹ لکھی ہے۔آپ سکول پڑھانا شروع کردیا اچھی بات۔اللہ خوش رکھے آپکو

 last year 

Thank you sir g school dobara join kr lia