دیسی گھی کی سوائیاں بنانے کا طریقہ ،11 جولائی 2023

in Urdu Communitylast year

*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
کیسے ہیں امید ہے میرے سارے دوست تھیک ہوں گے
IMG_20230715_224205.JPG
.
آج میں آپ کو دیسی گھی کی سوائیاں بنانا سکھاؤں گی. جو ہم نے کل رات کو بنائی ہیں. رات کو امی نے باریک دوپٹے سے آٹا چھانا. اس کو ایک بڑے برتن میں گوندھا اور بھائی نے ہمیں سوائیاں بنانے والی مشین لگا کے دی
IMG_20230628_211011.jpg
جو بجلی سے چلتی ہے. امی نے تھوڑا سا سرسوں کا تیل لگاکر آٹا مشین میں ڈالنا شروع کیا اور مشین بجلی سے چلتی رہی اور لمبی لمبی خوبصورت سوائیاں بنتی چلی گئی.
IMG_20230715_221811.JPG
گھنٹے میں ہم نے بہت زیادہ سوائیاں بنا لی تھی. رات کو اندر پنکھے کی ہوا پر رکھی تو صبح تک سوکھ چکی تھی. صبح امی نے پانی ابالا اور اس میں سوکھی ہوئی سوائیاں ڈال دی جب سوائیاں گل گئیں تو امی نے سارا پانی نکال لیا سوائیوں میں دیسی گھی اور شکر ڈال کر سب کو کھانے کیلئے دی.
IMG_20230715_221834.JPG
یہ سوائیاں بہت مزیدار ہوتی ہیں آپ لوگ بھی بنا کے کھائیے گا.
میری پوسٹ اچھی لگے تو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئے گا.
اللہ حافظ

Sort:  
 last year 

Wah ye to asan hn bnana phr to..hm b try kren gy ghr hme bhot psnd hn ye

 last year 

Han g zror try kren

Loading...
 last year 

Phaly ASE tarha ke machine say hum hat say bnaty thy Jes say bhot time lagta tha bnany main. Bajle wali machine say to asn ho gya kaam