میلادِ مصطفیٰ ،چاولوں کی نیاز،29 اکتوبر 2023
*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
کیسے ہیں سب دوست امید ہے سب تھیک ہوں گے.
آج میں نے چاچو کے گھر میلاد پر جانا تھا انہیں نے ہماری دعوت کی تھی. میں جلدی سے تیار ہو کر میلاد پر گئی.
میں نے ادھر کام بھی کرانے تھے. وہاں پہنچی تو کچھ مہمان آ چکے تھے میں نے سب کو سلام کہا اور ان کے ساتھ کام کرانے لگی. میں نے چاول صاف کیے اور ان کو بھگویا. اور میری کزنز نےپیاز ٹماٹر اور باقی مصالحہ جات تیار کیے باورچی نے کھلی جگہ پر آگ جلائی
اور اوپر برتن رکھ دیے گھی ڈال کر گرم کیا. کٹے ہوئے پیاز ڈالے. جب پیاز سرخ ہوئے تو ٹماٹر اور لہسن وغیرہ ڈالا. مصالحہ بن رہا تھا باورچی کبھی ایک دیگ میں چمچہ ہلاتا تو کبھی دوسرے میں. مصالحہ تیار ہوا تو چاولوں کے دوگنا پانی ڈالا اور آگ تیز کر دی. پانی جب گرم ہوا تو اس میں چاول ڈال دیے .جب پانی خشک ہو گیا تو دم پر رکھ دیے اب چاول تیار تھے ادھر سے میلاد بھی پڑھا جا رہا تھا
بچے بہت خوب صورت تیار ہو کر آئے ہوئے تھے. میلاد ختم ہونے کے بعد چاول تقسیم کیے گئے
....
اللہ پاک منظور فرمائے آمین
میری پوسٹ اچھی لگے تو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئے گا.
اللہ حافظ
میلاد مصطفی کی نیاز کرنی چاہیے بہت ثواب ملتا ہے
جی بالکل. شکریہ سر