the diary game beautiful day 30 march 2023

in Urdu Community2 years ago

.*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
آج میں نےسحری کی اور پھر فخر کی نماز ادا کی. نماز کے بعد میں نے قرآن پاک پڑھا. مجھے نیند آ رہی تھی
IMG_20230330_182319.JPG

تھوڑی دیر کے لیے سو گئی. پھر اٹھی اور لان میں گئی. رات کو بہت بارش تھی بارش اورآندھی نے سارے پتے اور بیر گرا دیے. اور میں جب باہر گئی تو سارے بیر گرے ہوئے تھے. میں نے بڑا برتن لیا اور سارے بیر اٹھا لیے. سارے بیر کمرے میں لے آئی.
IMG_20230330_182305.JPG
میں نے انہیں کھلے پانی سے دھو لیا. سارے پودے بہت اچھے لگ رہےتھے میں نے ان کی تصویریں لی درختوں پر بہت خوبصورت پھول لگے ہوئے ہیں اور گھر کو دیکھ کر میں بھائی کے ساتھ کھیت دیکھنے گئی
IMG_20230330_182355.JPG
وہاں ہم نے پیاز لگائے ہوئے تھے. ان کو دیکھنے گئے ان میں بارش کا پانی کھڑا تھا جو ان کو خراب کر سکتا تھا
IMG_20230330_182248.JPG
لیکن اللہ رحیم کرے گا. پھر ہم لوگ گھر آ گئے. روزہ تھا آرام کیا اور آپ کو پوسٹ لکھی. میری پوسٹ اگر پسند آئے تو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئے گا
اللہ حافظ

Sort:  
 2 years ago 

آپ نے اچھی پوسٹ لکھی ہے۔بیر کا موسم ہے۔موسم ایک ہفتہ ابرالود ہے۔ فصلوں کا نقصان ہورہا ہے۔ آپ کی تصویر اچھی ہیں۔ اسطرح بہتر کام کرتے رہیں۔ اللہ حافظ

 2 years ago 

thank you so much

Hay muchas publicaciones que vi, escribiste una publicación simple y agradable. Tu publicación tiene mucho contenido nuevo. me gusto la comida de tu pueblo

 2 years ago 

thank you so much