the diary game beautiful day story 1 may 2023

in Urdu Community2 years ago

*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
کیسے ہیں امید ہے میرے سارے دوست تھیک ہوں گے.
آج ہم نے تندور لیا اور امی نے اسے لگانا تھا. امی نے کہا کے چولہے کے پچھلی سائیڈ پر لگا دیتے ہیں.
IMG_20230504_062113.JPG
سب سے پہلے امی نے اور بھابھی نے جگہ بنائی پھر مٹی کا گارا کیا اور لگانا شروع ہو گئی. امی نے تندور کے ہر طرف گھلی مٹی لگائی اور پھر اینٹوں سے اس کو پکا کیا گرمی بھی بہت تھی لیکن انجوائے بھی کر رہے تھے
IMG_20230504_062145.JPG
کیونکہ آج نیا تندور لگ رہا تھا. امی نے تندور کے ہر طرف سے اینٹیں لگا دی. اب امی نے گارے سے تندور کو صفائی دی اور اب تندور بہت اچھا لگ رہا تھا. بھابھی نے اس میں لکڑیاں ڈالی اور آگ جلا دی کیونکہ آج ہم نے تندور کی ہی روٹی کھانی تھی. بھابھی نے تندور میں روٹیاں بنائی اور امی نے دیسی گھی اوپر لگایا
IMG_20230418_105736.jpg
ہم سب نے مل کر کھانا کھایا بہت مزا آیا. میں نے تندور کی تصویریں لی تاکہ آپ لوگوں سے شئر کروں
امید ہے میری پوسٹ آپ لوگوں کو پسند آئے گی.اس پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئے گا اور دعاؤں میں یاد رکھے گا
اللہ حافظ

Sort:  
 2 years ago 

mud oven is one of the famous oven in rural area of pakistan. you explained very well about every steps of preparation of mud oven . i love the mud oven bread , but we have no desi ghee, i liked your photography very much, keep continue your this work. visit other member post and give them comments under their posts.

مٹی کا تندور پاکستان کے دیہی علاقوں میں مشہور تندوروں میں سے ایک ہے۔ آپ نے مٹی کے تندور کی تیاری کے ہر مراحل کے بارے میں بہت اچھی طرح سے وضاحت کی۔ مجھے مٹی کے تندور کی روٹی بہت پسند ہے، لیکن ہمارے پاس دیسی گھی نہیں ہے، مجھے آپ کی فوٹو گرافی بہت پسند آئی، اپنا یہ کام جاری رکھیں۔ دوسرے ممبر کی پوسٹ پر جائیں اور ان کی پوسٹوں کے نیچے تبصرے دیں۔

 2 years ago 

Thank you so much sir

Vi por primera vez este horno en mi vida. ¿Cómo lo usas? Puedo ver leña en la que estás

 2 years ago 

shukriya ap ka