the diary game beautiful day story 25 march 2023
*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
سیکنڈ ٹائم
میں نے عصر کی نماز ادا کی اور کچن میں آگئی. کچن میں بھابھی پہلے سے ہی موجود تھی
وہ افطاری کے لئے چیزیں بنا دہی تھی میں بھی ان کی ہیلپ کرنے لگی میں نے بیسن بنا کر پکوڑے بنائے بھابھی نے گوشت بنایا
اور ساتھ میں بریک سوائیاں بنائی .میں نے آٹا گوندھا اور روٹیاں بنائی. چھوٹے بھائی نے چنا چاٹ بنایا
میں نے اسے چنے ابال کر دیے اس نے چیزیں کاٹی اور ایک ڈبے میں چنا چاٹ بنا کر رکھ دیا. سب چیزیں تیار تھی سب گھر والوں نے وضو کیا اور دسترخوان پر آبیٹھے
اب ابو نے سب کو اونچی آواز میں دعا پڑھانا شروع کی. دعا مانگتے مانگتے اتنے میں مغرب کی اذان ہوئی. سب لوگوں نے روزہ کھولنے کی دعا مانگی اور روزہ کھول دیا. روزہ کھولنے کے بعد اللہ کا شکر ادا کیا
اور پھر مغرب کی نماز ادا کی.پھر دعا مانگی اور کمرے میں آگئی امی نے سب کے لئے چائے بنائی اور ساتھ میں انڈے اُبالے میں نے چائے پی اور پھر ٹی-وی دیکھنے لگی. آج کا دن بہت اچھے سے گزر گیا اللہ کا شکر ہے. میں کمرے میں آگئی عشاء کی نماز کے بعد تراویح پڑھی اور پھر بستر پر لیٹ کر پوسٹ لکھنے لگی. امید ہے میری پوسٹ آپ لوگوں کو اچھی لگے گی اگر پسند آئے تو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئے گا اور دعاؤں میں یاد رکھئے گا. کل نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی.
اللہ حافظ