the diary game beautiful day story 9 may 2023

in Urdu Community2 years ago

*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن

IMG_20230519_084613.JPG
آندھی اور طوفانی بارش ہو رہی اسمانی بجلی کڑک رہی تھی ہر طرف رات لگ رہی تھی بارش کی وجہ سے بجلی چلی گئی تھی .صبح بارش رک چکی تھی

IMG_20230519_084636.JPG
لیکن رات سے بجلی نہیں تھی اور بھائی نے آج کسی کام سے جانا تھا ان کے کپڑے استری نہیں تھے وہ پریشان ہوا .مجھے یاد آیا کہ میری دادی اماں کی کوئلے کی استری ہے
IMG_20230519_084550.JPG
میں بے بھائی کو کہا آپ پریشان نہیں ہو دادی سے کوئلے کی استری لے آؤ میں کوئلے جلاتی ہوں بھائی استری لے آیا میں نے استری کو صاف کیا اور جلتے ہوئے کوئلے استری میں ڈال دیے اور ڈھکن بند کر دیا. استری گرم ہوئی تو میں نے کپڑے استری کرنا شروع کر دیے اور دس منٹ میں کپرے استری ہو گئے. بھائی بہت خوش ہوا
IMG_20230518_091225.jpg
اور اس نے کپڑے ڈالے اور خوشی خوشی چلا گیا اور جب واپس آیا تو میرے لئے انعام کے طور پر سموسے اور کباب لیا.

Sort:  
Post information پوسٹ کی معلوماتStatus چیزیں
Plagiarism free
Bot free
Club statusNo club
#steemexclusive
Voting CSI[ ? ] ( 100.00 % self, 1 upvotes, 1 accounts, last 7d )