the diary game beautiful story 22 march 2023

in Urdu Community2 years ago

*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
ویسے تو دنیا میں مرغوں کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں. لیکن ایک قسم ایسی ہے جو شوقین حضرات ایسے مرغ پالتے ہیں
IMG_20230323_080742.JPG
اور پھر ان کی لڑائی کراتے ہیں. پورے پنجاب کے ساتھ ساتھ میانوالی میں بھی اس قسم کے لوگ موجود ہیں جو مرغ پالتے ہیں.
IMG_20230323_080809.JPG
میانوالی میں اس قسم کے مرغوں کو اصیل مرغ کہا جاتا ہے. یہ اصیل مرغ مر تو سکتے ہیں لیکن میدان سے کبھی بھی نہیں بھاگتے. ان کا غصہ بہت زیادہ ہوتا ہے یہ جان دے دیتے ہیں لیکن مقابلہ پورا کرتے ہیں. میانوالی کے بہت سے شاعروں نے اپنی شاعری میں ان کے بارے میں لکھا ہے
IMG_20230323_080800.JPG
.
پِڑ لگن تاں یار اصیلاں دے ہک منٹ ءچ پک لگ ویندین
میرے بھائی کو مرغ پالنے کا شوق ہے انہوں نے کئی قسم کے مرغ پال رکھے ہیں جو مختلف رنگوں کے ہیں. بھائی نے انڈے اکٹھے کئے اور آج انہوں نے مرغی کو بچے نکلوانے کے لئے بٹھایا. انشاءاللہ بائیس دن بعد بچے نکل آئیں گے.
IMG_20230323_080920.JPG
ہمارے گھر میں کئی قسم کے جانور اور پرندے ہیں اور مختلف قسم کے ہیں کچھ مرغ سفید بھی ہیں.
IMG_20230323_103228.JPG

اصیل مرغ بہت مہنگے ہوتے ہیں لاکھوں کے حساب سے بکتے ہیں جب لوگ ان کی لڑائی کراتے ہیں تو وہ ان پر پیسے لگاتے ہیں جو لاکھوں کے حساب سے فائدہ کماتے ہیں. مگر حکومت نے اس پر پابندی لگا دی ہے لیکن شوقین لوگ اپنا شوق مرغے پال کر کر سکتے ہیں
IMG_20230323_081001.JPG
.
میری پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئے گا اور کل ایک نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا
اللہ حافظ

Sort:  

El color de los gallos se ve muy hermoso y esta raza es realmente agradable y única.