the diary game sad day 💔😥20 march 2023

in Urdu Community2 years ago

*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
آج میں آپ کو ایک افسوسناک واقعہ سناتی ہوں جو آج دن بارہ بجے ہوا. ہماری بھینس پچھلے دو دن سے بیمار تھی.
IMG_20230227_162953.jpg
ڈاکٹر کو بلایا انہوں نے انجیکشن لگایا اور کچھ دوائیاں دی کہ آٹے میں ملا کر دینی ہیں. تین ٹائم دوا دی اور کل پھر ڈاکٹر کو بلایا کیوں کہ بھینس ابھی بھی بیمار تھی اور کچھ کھا پی نہیں رہی تھی. ڈاکٹر نے پھر آکر دوا کی لیکن آج بھی بھینس بیمار تھی امی نے بھینس کو کھل ڈالی لیکن اس نے نہیں کھائی پھر امی اسے گھاس والی جگہ پر لے گئی.
IMG_20230227_162933.jpg
ادھر امی نے بھینس کو باندھا اور بھوسہ ڈالا پھر گھاس ڈالا لیکن بھینس نے وہ بھی نہیں کھایا.
IMG_20230227_162925.jpg
تو امی نے بھینس کو چھوڑ دیا اور بھینس زمین پر لیٹ گئی. ہم سب دیکھ رہے تھے بھینس کو تڑپتے ہوئے ہماری آنکھوں سے آنسو جاری تھی ہم کچھ نہیں کر پا رہے تھے. بھائی نے بھینس نے بچے کو باہر باندھ دیا اور بھینس کو حلال کر دیا.
IMG_20230322_103420.JPG
ہم پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے. ابو تسلی دے رہے تھے کہ اللہ اور دے گا پریشان مت ہو. اللہ کی چیز تھی اللہ نے لے لی. ہم لوگ چپ ہو گئے لیکن ہمیں بہت دکھ ہے اڑھائی لاکھ کی بھینس دو دن میں چلی گئی. امی نے اور سب گھر والوں نے کھانا نہیں کھایا.
میری پوسٹ کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئے گا اور دعاؤں میں یاد رکھئے گا.
اللہ حافظ

Sort:  

This post has been upvoted through Steemcurator09.

Team Newcomer- Curation Guidelines for March 2023

Curated by - @nadeesew

 2 years ago 

very sad , your buffalo died and it is great loss , so may Allah bless your family with good reward .

 2 years ago 

Thank you so much sir