Today my artical is سادگی by @Emaan786 date 14 -11-2021

in Urdu Community3 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیسے ہیں آپ سب لوگ امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں

میرا آج کا عنوان ہے سادگی

IMG_20211113_232908.jpg

سادگی سے مراد ہے کہ بناوٹ اور تکلیف سے پاک زندگی بسر کی جائے اور صرف ضرورت کے مطابق خرچ کیا جائے فضول خرچی سے اجتناب کیا جائے متضاد تکلیف اور بناوٹ ہے مطلب ہے کہ آپ کو وہ ظاہر کرنا جو حقیقت میں نہیں ہے

اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ لوگوں میں اس بات کا اعلان کر دیے اور نہ بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں

بے شک سادگی ایمان کا حصہ ہے

حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بناؤ تقلید سے منع فرمایا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اعلیٰ اخلاق کی صفات کا بہترین نمونہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا کے بہترین انسان ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زندگی بھر کبھی بھی تکلیف اور بناوٹ سے کام نہیں لیا جو مل جاتا وہ زیب تن فرمایا لیتے گھر میں بھی جو چیز کھانے کے لئے میسر ہوتی کھانے میں کوئی عار نہ سمجھتے گھر کے چھوٹے موٹے کام خود کر لیتے مجلس میں صحابہ کرام کے ساتھ فرش پر تشریف فرما ہو جاتے

IMG_20211113_195109.jpg

فوائد اور ثمرات

سادگی اختیار کرنے سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں

سادگی اختیار کرنے سے زندگی میں آسانی اور سہولت پیدا ہوتی ہے

سادگی پر عمل کرنے کی وجہ سے مالی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا

انسان حرام کمائی سے محفوظ رہتا

سادگی اطمینان اور سکون کا ذریعہ ہے

IMG_20211113_195109.jpg

@Emaan786