Betterlife the diary game Urdu community @faizanaliniazi 02-10-2021
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
میری طرف سے تمام دوستوں کو السلام و علیکم امید کرتا ہوں میرے تمام دوست خیریت سے ہوں گے اور میں بھی خیریت سے ہوں۔
دوستوں آج میرے دن کا آغاز اس پر تقریبا ساڑھے چار بجے ہوا۔صبح سویرے اٹھنے کے بعد میں سب سے پہلے وضو کرنے کے لیے واش روم چلا گیا۔وضو کرنے کے بعد میں نے فجر کی نماز ادا کی۔نماز پڑھنے کے بعد میں نے صبح کا ناشتہ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں تھوڑی دیر کے لئے اپنے کمرے میں چلا گیا اور میں نے تھوڑی دیر ٹی وی دیکھیں۔ٹی وی پر میں نے کچھ خبریں دیکھیں۔تھوڑی دیر خبریں سننے کے بعد میں اپنے گھر سے باہر چلا گیا۔جب میں اپنے گھر سے باہر نکلا تو میں سب سے پہلے اپنے دادا جان کے گھر گیا۔جب میں اپنے دادا جان کے گھر گیا تو میں نے سب سے پہلے ان کے گھر والوں کو سلام کہا۔سلام کہنے کے بعد میں نے ان کے ساتھ کافی دیر باتیں کیں۔دوستو جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ میری طبیعت خراب تھی اس لیے میری دادی جان نے میری طبیعت کے بارے میں بھی مجھ سے پوچھا۔میں نے اپنی دادی جان کو بتایا کہ میری طبیعت اب کچھ بہتر ہے۔ان کے ساتھ تقریبا میں نے آدھا گھنٹہ گزارا۔اس کے بعد میں اپنے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔جب میں اپنے گھر پہنچا تو میں نے سب سے پہلے اپنے گھر والوں کو سلام کہا اور اس کے بعد میں ہاتھ منہ دھونے کے لیے واش روم چلا گیا۔ہاتھ منہ دھونے کے بعد میں اپنے کمرے میں آگیا۔دوستو میرے گھر والوں نے دوپہر کا کھانا تیار کر لیا تھا اس لئے ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں آرام کرنے کے لیے اپنے کمرے میں چلا گیا اور میں نے تقریبا آدھا گھنٹہ آرام کیا۔آرام کرنے کے بعد جب میں اٹھا تو میں نے سب سے پہلے ہاتھ منہ دھویا اور اس کے بعد میں اپنے گھر سے باہر چلا گیا۔جب میں اپنے گھر سے باہر گیا تو ہمارے گھر کے قریب ہی ایک جنازہ گاہ تعمیر ہو رہا ہے۔میں نے اس کی کچھ تصاویر بھی بنائیں۔
دوستوں یہ تھی میری آج کی ڈائری امید کرتا ہوں آپ کو میری ڈائری پسند آئی ہوگی۔
اللہ نگہبان۔
ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی فوٹوگرافی کی ہے اور ڈائری بھی اچھی لکھی ہے
Keep it up