عید کی تیاری

in Urdu Community20 days ago

سٹیم کے دوستو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوںمیں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں نے بھی عید کی تیاری کر لی ہوگی اللہ پاک سب مسلمانوں اور پاکستان اور میرے تمام دوستوں اور بھائیوں کو عید کی خوشیاں نصیب کرے میری سب دوستوں سے خصوصی گزارش ہے کہ اس خوشی کے موقع پر اپنے اس پاس کے غریبوں کا خاص خیال کریں اج صبح سویرے اٹھ کر میں نے نماز فجر ادا کی پھر ناشتہ کیا اور واش روم میں جا کر نہا دھو کر ارے پر چلا گیا کل عید تھی اس لیے اج ارے پر بہت ہی زیادہ کام تھا لکڑی کی کٹائی کرنی تھی میرے جانے سے پہلے مستری اور مزدور بھی ائے ہوئے تھے پھر میں نے مزدور کو پیسے دیے اور وہ جا کر پٹرول پمپ سے ڈیزل لے کر ایا اور ہم نے ارا چلا دیا جلانے والی لکڑی کے ساتھ ساتھ گوشت کاٹنے والی لکڑی کی بھی بہت زیادہ ڈیمانڈ تھی اج گرمی بھی بہت زیادہ تھی اور کام کر رش بھی تھا جب میں کام کر کے تھک گیا تو میں پراپرٹی کے افس میں جا کر تھوڑی دیر کے لیے ارام کرنے لگا اور جا کر چائے پی مستری اور مزدور نے 12 بجے تک سب لکڑیوں کو کاٹ لیا تھا اور پھر ہم نے ارا بند کر دیا مستری اور مزدور بھی گھر چلے گئے اور میں بھی گھر واپس ا کر نہاد ہو کر روٹی کھانے لگا اور پھر اپنے کمرے میں جا کر سو گیا
IMG20240616095954.jpg

IMG20240616095913.jpg

IMG20240616095846.jpg

IMG20240616085851.jpg

IMG20240616085834.jpg
تین بجے اٹھ کر میں نے منہ ہاتھ دھویا اور چائے پی کر موبائل پر یوٹیوب ان کر کے دیکھتا رہا پانچ بجے گھر والوں نے مجھے چھریاں دی اور میں نے جا کر تیز کرائی پھر عصر کے بعد مجھے دوستوں نے کال کیا اور میں ارے پر گیا تو لکڑیاں خریدنے والے کافی گاہک ائے ہوئے تھے میں نے ان کو لکڑیاں دی اور پھر میں ارے پر ہی بیٹھا رہا شام سے پہلے میری ساری لکڑیاں فروخت ہو گئی تھیں پھر میں ارے پر ہی دوستوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف رہا اور مغرب کی بات میں گھر واپس ایا روٹی کھا کر اج کی ڈائری لکھنے لگا امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائے گی