امام ابو حنیفہ کی بے مثال بصیرت
السلام علیکم کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں
حضرت امام ابو حنیفہ کی بے مثال بصیرت
ایک شخص نے امام صاحب پاس آیا اور عرض کیا کہ میں نے کچھ عرصہ پہلے ایک جگہ پر کچھ روپے ایک جگہ جا کر ر کھ دیۓ تھے ، اب مجھے وہ جگہ یاد نہیں ہے جب میں وہاں روپے تلاش کرنے کے لیے گیا تو مجھے وہ جگہ نہیں ملی اس، پر امام ابو حنیفہ نے فرمایا کہ یہ کوئی فقہ کامسلہ تو ہے نہیں جو تم مجھ سے پوچھنے آۓ ہو پھر جب اس شخص نے زیادہ اصرار کیا تو امام صاحب نے کہا کے آج تمام رات تم نماز پڑھو ۔ انشاللہ اللہ کوئی صورت پیدا کر دے گا چنانچہ جب رات ہوئی تو اس شخص نے رات کو نماز پڑ ھنا ابھی شروع ہی کیا تھا کہ اسے یاد آ گیا کے اس نے اپنے روپے کہاں رکھے تھے ۔ اور وہ نماز چھوڑ کر فوراً اپنادفینہ نکالنے بھاگ کھڑ اہوا پھر جب صبح ہوئی تو وہ دوڑاہوا آیا اور امام صاحب کو تمام واقعہ سنایا سارا واقعہ سننے کے بعد امام ابو حنیفہ فرمانے لگے شیطان کیسے برداشت کر تا کے تم ساری رات نماز پڑھتے رہو پھر بھی تمہیں چاہیے تھا کے ساری رات نماز پڑھتے رہتے ۔ قربان جایئے امام اعظم ابو حنیفہ کی عظمت پر کیسا حل تلاش فرمایا اس سے اس شخص کا کام بھی ہو گیا اور نماز کی تلقین بھی فرمادی
Special Thanks
@yousafharoonkhan
@rashid001 @jlufer and @janemorane
@r2cornell