#club75||betterlife-My dairy game Home engagements 27-nov-2021||#club75#club5050 to club100||Urdu community

in Urdu Community3 years ago

IMG_20211127_094648.jpg

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم

کے بعد عرض ھے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت معلوم کرنا چاہتا ہوں۔مجھے امید ھے آپ تمام لوگ اللہ کے فضل و کرم سے خیریت ھوں گے.

IMG_20211127_094853.jpg

IMG20211127111139.jpg

IMG20211127111133.jpg

صبح کا وقت

دوستو آج ہفتہ کا دن ھے اور آج میری آفس کی چھٹی ھے دوستو معمول کے مطابق میں صبح سویرے جلدی اٹھا ھوں سب سے پہلے میں نے وضو کیا اور نماز پڑھنے مسجد چلا گیا فجر کی نماز باجماعت ادا کی اور پھر واپس گھر آہ گیا۔گھر آہ کر میں نے ٹریک سوٹ پہنا اور ورزش کرنے کے لئے باہر چلا گیا ورزش شروع کر دی۔سب سے پہلے میں نے رننگ کی اور اس کے بعد جسمانی فٹنس کے لیے میں نے مختلف ورزش کی۔تقریبا ایک گھنٹہ ورزش کی پھر اس کے بعد میں گھر واپس آہ گیا۔گھر آہ کر میں نے تھوڑا ریسٹ کیا اور اس کے بعد میں نے ناشتہ کیا اور اتنے بچے بھی اٹھ گئے انہوں نے بھی ساتھ ناشتہ کیا۔کچھ دیر بعد میرے بیٹے کی سکول والی گاڑی آہ گئی اور ارسلان سکول چلا گیا۔پھر میں بھائی کے گھر چلا گیا اس نے کہا تھا آج ہماری امداد کرنا اس کے گھر کا کام لگا ھوا ھے۔8 بجے مستری بھی آہ گئے اور مزدور بھی انہوں نے مٹی میں پانی کھولا اور اس کے اندر بھوسہ بھی ڈال دیا اور گارہ بنانا شروع کر دیا آدھے گھنٹے میں مٹی کا گارہ بن گیا اور ہم مکان کی چھت پر چڑھ گئے اور پراتوں کی مدد سے مٹی لینا شروع کر دی۔ایک گھنٹہ کے بعد ہم نے چھت پر مٹی چڑا لی تھی۔پھر ہم چھت سے نیچے آہ گئے میں کافی تھک گیا تھا کچھ دیر بعد چائے بن گئی ہم سب نے مل کر۔ چائے پی۔

IMG20211127101352.jpg

IMG_20211127_094953.jpg

IMG_20211127_094821.jpg

IMG_20211127_112643.jpg

دوپہر کا وقت

دوستو تقریباً ایک بجے دوپہر کا کھانا بن گیا مستری اور مزدور نے کمرے میں آہ گئے میں ان کے لئیے کھانا لے کے آیا انہوں نے کھانا کھایا اس کے بعد میں اور کزن نے اخر پر کھانا کھایا۔کچھ دیر بریک کرنے کے بعد کام دوبارہ شروع کر دیا پھر گھر کے صحن میں پلستر شروع کر دیا یہ کام کافی لمبا تھا امید ھے دو دن میں کام مکمل ھو جائے گا۔3 بجے ھم نے دوبارہ چائے پی اور تھوڑا کام کرنے کے چھٹی کر دی۔اج میرا بیٹا بیمار تھا 4 بجے میں اس کو دلیوالی ڈاکٹر کے پاس لے گیا ٹمپریچر بہت زیادہ تھا اس نے بہت تسلی کے ساتھ چیک کیا ڈاکٹر نے دوائی دی اور پھر ہم واپس گھر آہ گئے۔اس کے بعد میں نے اپنے پرندوں کو پانی دیا اور ساتھ دانے بھی ڈالے۔اس کے بعد میں باہر چیل قدمی کرنے کے لیے چلا گیا آج ٹائم کم ھونے کی وجہ سے چیل قدمی کم کی ھے۔

شام کا وقت

دوستو جب میں چیل قدمی کرنے کے بعد گھر واپس آیا تو مغرب کی نماز کا ٹائم ھونے والا تھا میں نے وضو کیا اور مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا۔نماز پڑھنے کے بعد میں گھر آیا اور کچھ دیر خبریں سنی اور اتنے میں کھانا بھی تیار ھو گیا۔ہم نے سب ملکر کھانا کھایا اور چھوٹے بیٹے کو چوری بنا کے دی اس کے بعد ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اس کو دوائی دی پھر میں نے گرین ٹی پی اور بستر میں لیٹ گیا اور آج کا گزرا دن آپ کی نذر کرنے لگا ھوں مجھے امید ھے میری ڈائری آپ لوگوں کو پسند آئے گی۔

آپ تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ

اللہ حافظ

IMG_20211127_094953.jpg

IMG_20211127_095038.jpg

IMG_20211127_095203.jpg


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png
Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  
 3 years ago 

ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی ڈائری رپورٹ تیار کی ہے اور تصاویر بھی بہت اچھی لی ہیں

شکریہ

ماشاءاللہ آپ کی مکان کی چھت چڑنے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

بہت شکریہ

آپ نے بہت اچھی ڈائری لکھی ہے اور فوٹوگرافی بھی شاندار کی ہے

شکریہ

 3 years ago 

آپ نے بہت اچھی ڈائری رپورٹ لکھی ہے

شکریہ

آپ نے بہت اچھی ڈائری لکھی ۔

شکریہ

 3 years ago 

آپ نے بہت اچھی ڈائری لکھی ہے اور ماشاءاللہ فوٹو گرافی بہت عمدہ کی ہے

شکریہ

 3 years ago 

ماشاءاللہ بہت اچھی ڈائیری لکھی ہے اور اچھی تصویریں بنائی ہیں

شکریہ

 3 years ago 

آپ نے فوٹوگرافی اچھی کی ہے بچوں کی

بہت شکریہ

 3 years ago 

nice post

Thanks