My Favorite Food، Chocolate cake, Our new year celebration, Pakistan

السلام علیکم ،

نئے سال کی امد کے ساتھ ہی ہمارے دلوں میں نئے جوش اور جذبے سر اٹھانے لگے۔ اور ہماری بہت ساری پلیننگز تھی جو کہ ہم نے پہلے دن ہی کرنے کا سوچا تھ۔ا مگر انسان بہت کچھ سوچتا ہے، لیکن ہوتا وہی ہے جو اس کے رب کو منظور ہو۔ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔
ویسے تو ہم نے نئے سال کی خوشی میں پارٹی کرنے کا سوچا تھا ۔مگر گھریلو مصروفیات اور وقت کی کمی کے باعث پارٹی نہ کر سکے۔
اس لیے صرف کیک بنایا اور اس کو چاکلیٹ سے سجا کے اپنے کھانے کے بعد اس کو انجوائے کیا ۔کھانے میں بھی کچھ خاص اہتمام نہ کر سکے، کیونکہ میں پہلے ذکر کر چکی ہوں کہ وہ دن ہمارا کافی مصروف گزرا تھا۔

نیو ایئر کیک

20250106_074026.jpg

اپ نے سوال پوچھا ہے کہ!

ہمیں یہ کیوں پسند ہے؟

دراصل ہم سب گھر والے میٹھا بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اور خاص طور سے چاکلیٹ بچوں کی پسندیدہ ہوتی ہے۔ لہذا جب بھی ہم کوئی میٹھا بنائیں اس کے اندر کوشش کرتے ہیں کہ چاکلیٹ ضرور ڈالیں۔ کبھی کبھی دوسرے ذائقے بھی نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر چاکلیٹ جو کہ بچوں کے بھی پسندیدہ ہے اور میں اور میرے شوہر بھی شوق سےکھاتے ہیں تو ہم لوگ چاکلیٹ کو اپنے میٹھے میں ضرور استعمال کیا کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ کیک ایک ایسی ڈش ہے جس سے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ہم اپنے دل کی خوشی کی خاطر کیک بناتے ہیں۔ کوئی بھی ایسا موقع ہو جب ہم خوش ہوں تو کیک سے اس کا اظہار کیا کرتے ہیں۔

کیا اپ کی کوئی خاص یاد ہے اس کھانے کے ساتھ وابستہ ہے؟

جی ہاں جیسا کہ میں اپ کو سٹارٹ میں بتا چکی ہوں کہ، یہ کیک ہم نے نیو ایئر کی پارٹی کے لیے بنایا تھا۔ جو کہ ارینج نہیں کر سکے۔ مگر ہم نے خالی کیک کھا کے اپنے دل کو خوش کیا ۔کیونکہ اصل تو چیز انسان کے دل کی خوشی ہوتی ہے۔ باقی پارٹی یا فنکشن کرنا تو ثانوی چیزوں میں شامل ہوتا ہے۔ اسی لیے اس کیک کو جب بھی تصویر میں دیکھتی ہوں مجھے اپنی 2025 کی پہلی رات یاد ا جاتی ہے۔ جب میں، میرے بچے، اور میرے شوہر ہم سب مل کر اس کیک کو الحمدللہ انجوائے کر رہے تھے۔ اور سب کے دل بہت مطمئن اور خوش
تھے۔

20241231_205231.jpg

جو اخری سوال ہے اپ نے اس مقابلے میں کیا ہے وہ ہے

کیا کوئی اپ کی طرح اس کھانے کو بنا سکتا ہے اور خوش ہو سکتا ہے؟

جی ہاں اس کو بنانا بہت اسان ہے اور یہ بہت جلدی بن جانے والا کیک ہے۔ اس کو بنانے میں حد سے حد ادھا گھنٹہ لگا تھا۔
میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ میں وہ کھانا بناؤں جو جلدی بنے اور سب کی پسند کا بھی ہو۔ کیونکہ ہمارے گھر میں گیس کا کافی مسئلہ رہتا ہے سردی کی وجہ سے۔ گیس کی لوٹ شیڈنگ بہت زیادہ ہے۔ اس لیے کم وقت میں جلدی بن جانے والے کھانے بنانے میں میری دلچسپی ہوتی ہے۔
میں نے اس کو بنانے کے لیے صرف دو برتن استعمال کیے ایک گرائنڈر مشین کا جگ اور دوسرا بیکنگ پین۔
گرائنڈر مشین کے جگ کے اندر دو انڈے توڑ کے ڈالے ،
اس کے اندر ادھا کپ پسی ہوئی چینی مکس کر کے بلینڈر مشین کو چلا دیا ۔
جب چینی اور انڈے یک جان ہو گئے تو ادھا کپ کوکنگ ائل ڈال کے مزید مشین چلائی۔
اب تمام لیکوڈ چیزیں حل ہو گئی تھی۔ اور ان کے اندر بہت پیارا سا جھاگ بن گیا تھا۔
اس لیے ایک چمچہ میدہ چھلنی کی مدد سے چھان کر ڈالا۔ اور دوبارہ مشین چلا دی ۔اسی طرح ادھا کپ میدہ اور ایک چمچہ بیکنگ پاؤڈر چھلنی کی مدد سے چھان کر مشین میں چلا کے مکس کر دیا۔
جب تمام امیزہ تیار ہو گیا تو بیکنگ پین کو ائل سے گریس کیا اور سارا امیزہ پین کے اندر ڈال کے بیک ہونے کے لیے رکھ دیا۔
تقریبا 15 سے 20 منٹ میں کیک بیک ہو گیا۔ اس کے اوپر بیک ہونے کی دوران ہی چاکلیٹ بھی سجا دی تھی۔ تاکہ وہ بھی گرمائش سے پگھل جائے اور گیک کے اوپر چپک جائے۔

ادھے گھنٹے میں پورا کیک بن کے تیار ہو گیا ۔چولہا بند کر کے بیٹنگ پہن کو کیک سمیت باہر رکھ دیا ۔جب کیک ٹھنڈا ہو گیا تو اس میں سے نکال کے کھانے کے لیے پیش کیا۔

20250106_075957.jpg

میں امید کرتی ہوں اپ کو میری ایک کی ریسپی اور پیش کرنے کا طریقہ پسند ایا ہوگا شکریہ۔

@amjadali
@naina9
@anthony002
اپ لوگ بھی اس خوبصورت سے مقابلے میں شرکت کریں اور اپنی پیاری سی کھانے کی تصاویر ضرور شیئر کریں شکریہ۔

vM1pGHgNcyCXUWJECrZbvn1NMPj1oFGUo3gYfF3NNPRD9Uo9c93rSytrRLiXbD7rxk3VdVTvpNyoEjWeSYREnRY1KJz3FwfDs5V6qTX9QWk38XLRFjY6jatGG8r9Qs54gywkT2n.png

Sort:  
Thank you so much for publishing your post in Steem Kitchen Community
CriteriaRemark
Verified User
#steemexclusive
Original Image
Plagiarism Free
AI Free
Support Community @hive-110439❌ 2%
Review Date6/1/2025

looking so delicious, keep it up And keep sharing delicious food with us.

Wah, coklat itu sangat enak sekali, saya paling suka makan coklat

چاکلیٹ ایک ایسی چیز ہے جو ہر گھر میں ہر کسی کو ہی تقریبا پسند ہوتی ہے

Benar sekali teman