Club5050 || the dairy game|| better life || @amirhayat || 21 Jun 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

IMG_20220621_103425.jpg

کمیونیٹی کے ممبران کے لیے خصوصی دعا

image.png
السلام وعلیکم سٹیم اٹ پاکستان کے تمام ممبران امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے۔ اللّٰہ تعالٰی آپ سب کی حفاظت فرمائے اور تمام امت مسلمہ کی خیر فرمائے۔ اور ملک پاکستان کے دشمنوں کو شکست فاش ہو۔

image.png

IMG_20220619_194243.jpg

image.png

آج کی صبح

image.png
دوستو آج 21 جون بروز منگل کا دن ہے میں صبح سویرے اٹھا اور سب سے پہلے میں نے پانی کی ٹینکی کو بھرا۔ کیونکہ کل شام سے لائٹ نہیں تھی اور پانی بھی ختم ہو چکا تھا۔ موسم بہت خراب تھا کل شدید بارش ہوئی اور بہت زیادہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہؤا ہے۔ بہت زیادہ درخت ٹوٹے ہیں اور بجلی کے پول بھی گر گئے ہیں۔ پانی بھرنے کے بعد میں نہایا اور مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے چلا گیا مسجد میں نماز باجماعت ادا کی اور پھر میں نے کچھ دیر کے لئے قرآن مجید کی تلاوت بھی کی۔ آج موسم بہت اچھا تھا صبح کے وقت بھی آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور بہت ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ میں واک کرنے کے لئے روڈ کے کنارے چل پڑا۔

IMG_20220619_194142.jpg

IMG_20220619_194122.jpg

میں نے 2کلومیٹر واک کی لیکن آج زیادہ واک کرنے کو من کر رہا تھا۔ سورج نکلنے کا نظارہ بہت خوبصورت تھا پرندے بھی بہت پرجوش تھے۔ زمین سے پتنگے نکل کر آسمان کی طرف اڑ رہے تھے۔ پرندے ان پتنگوں پر جھپٹ رہے تھے اور ان کو پکڑ کر خوب انجوائے کر رہے تھے۔ ہر جگہ کھیتوں میں پانی بھر چکا تھا۔ میں بھی اب گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے کچھ دیر آرام کیا۔ میری بیوی بھی ناشتہ تیار کر چکی تھی ہم سب نے دستر خوان بچھایا اور اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ مجھے دہی کے ساتھ ناشتہ کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ جب میں نے ناشتہ کر لیا تو میں جانوروں کے لئے چارہ لینے چلا گیا جانوروں کو چارہ ڈالا اور پھر میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔

IMG_20220619_190544.jpg

image.png

دکان میں مصروفیات

image.png
جب میں دکان پر پہنچا تو میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا۔ ابھی میں صفائی میں مصروف تھا کہ ہلکی ہلکی بونداباندی شروع ہو گئی۔ میں بھی صفائی کرنے کے بعد کپڑوں کی کٹائی کرنے میں مصروف ہوگیا۔ جب میں نے نے ایک جوڑے کی کٹائی کر لی تو بارش تیز ہو چکی تھی۔ اور لائٹ بھی چلی گئی میں بھی لائٹ کے انتظار میں بیٹھ گیا۔ جب بارش رک گئی تو میں بھی دکان سے باہر نکلا اور موسم کا جائزہ لیا۔ میرے پڑوسی بھی میرے پاس دکان پر پہنچ گئے۔ ہم نے کچھ دیر بیٹھ کر موسم کو انجوائے کیا اور لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔

IMG_20220620_172632.jpgIMG_20220620_172621.jpg
IMG_20220620_172601.jpgIMG_20220620_172559.jpg

IMG_20220620_145218.jpg

image.png

دوپہر کی مصروفیات

image.png
گھر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ میرے گھر کے پاس بھی ایک درخت گرا ہوا تھا اور نشیبی جگہوں میں پانی بھرا ہوا تھا۔ کچھ ہی دیر کے بعد دوپہر کا کھانا تیار ہوا میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور موبائل فون کا ڈیٹا آن کیا اور یو ٹیوب پر ڈرامہ دیکھا ظہر کے وقت میں نے بہت خوبصورت مناظر دیکھے مغرب کی جانب سورج چمک رہا تھا اور مشرق کی طرف دھنک اپنے رنگ بکھیر رہی تھی۔ مکمل کمان بناۓ ہوۓ خوبصورت مناظر پیش کر رہی تھی۔ میں نے کچھ مناظر اپنے موبائل فون کی آنکھ میں محفوظ کیے اور پھر میں دوبارہ اپنی دکان پر پہنچ گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں اپنی ڈائری تحریر کرنے میں مصروف ہوگیا میں امید کرتا ہوں کہ آپ دوستوں کو میری آج کی مصروفیات اور تصاویر بھی اچھی لگیں گی۔ میں اب آپ سے اجازت چاہتا ہوں اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو پاکستان زندہ باد

IMG_20220620_184912.jpg

IMG_20220620_184748.jpgIMG_20220620_184525.jpg

IMG_20220620_184454.jpg

IMG_20220620_184428.jpg

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

image.png

image.png

Special mention to

@steemit-pak

@event-horizon

@vvarishayy

@hassanabid

for their support and guidance.

Sort:  
 2 years ago 

Load shedding has no doubt created alot of hurdles, its gone insane all over the country. :(

 2 years ago 

It has a profound effect on our business