Club5050 || the dairy game || my birthday || @amirhayat|| 17 Jun 2022

in STEEMIT PAKISTAN3 years ago

GridArt_20220617_152159824.jpg

شب جمعۃ المبارک

السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے آپ سب کو میری طرف سے جمعہ مبارک ہو۔ اللّٰہ تعالٰی آپ کے کاموں میں آسانیاں پیدا فرمائے اور اللّٰہ تعالٰی ملک پاکستان کی خیر فرمائے

IMG_20220617_123857.jpgIMG_20220617_123653.jpg

میں آپ ساتھ اپنی ڈائری شئیر کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں میں صبح سویرے اٹھا اس وقت بارش ہو رہی تھی آج کا موسم بہت اچھا تھا میں نے وضو کیا اور مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا۔ مسجد میں داخل ہوا اور باجماعت نماز ادا کی اور پھر واک کے لئے روانہ ہو گیا۔ میں نے آدھا گھنٹہ واک کی واک سے فارغ ہو کر گھر پہنچ گیا۔ گھر میں ناشتہ تیار تھا میں نے ناشتہ کیا اور پھر جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا۔ جانوروں کو چارہ دیا اور پھر پانی دیا۔ آج میری سالگرہ تھی لیکن مجھے معلوم نہیں تھا میں اپنی دکان پر چلا گیا۔ میں نے دکان پر پہنچ کر دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی صفائی کرنے کے بعد میں نے پنکھے کا بٹن آن کیا اور پھر کپڑوں کی کٹائی شروع کی۔

IMG_20220617_123548.jpgIMG_20220617_123542.jpg

کپڑوں کی کٹائی کرنے کے بعد میں نے سلائی کا کام شروع کر دیا۔میں سلائی کا کام کر رہا تھا تو میرے پاس ایک گاہک پہنچا میں نے اس سے کپڑے وصول کیے اور اسے کہا کہ تین دن تک آپ کے کپڑے تیار ہو جائیں گے۔ وہ وآپس چلا گیا۔ میں نے دن کے بارہ بجے تک کام کیا اور گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے دیکھا کہ کیک اور بریانی تیار تھے اور مجھے سالگرہ کا سرپرائز دیا۔ میں نے بچوں کے ساتھ مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا اور خوب۔
انجوائے کیا۔ مجھے اس سرپرائز سے بہت خوشی ہوئی۔ میں نے کھانا کھایا اور پھر کچھ دیر کے لئے آرام کیا۔ جمعہ کی نماز کے لیے تیاری کی نہایا اور کپڑے تبدیل کئے اور مسجد میں نماز ادا کرنے چلا گیا۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں گھر پہنچا اور اپنی ڈائری تحریر کی جو میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں
IMG_20220617_123507.jpg

IMG_20220617_123428.jpg

IMG_20220617_123407.jpg

IMG_20220617_123403.jpg

IMG_20220617_123336.jpg

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

image.png

image.png

Special mention to

@steemit-pak

@event-horizon

@vvarishayy

@hassanabid

for their support and guidance.

Sort:  

Bhai ALLAh ko lambhi zindagi or hazaron khushain atta farmay ameen

 3 years ago 

I thank you for reading my diary and leaving kind words

 3 years ago (edited)

سب سے پہلے تو بھائی اپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔ اپ نے اپنوں کے ساتھ بہترین دن گزارا۔ اور موسم تو
پنجاب کا اجکل بہت اچھا ہوگیا ہے بارش کے بعد سے۔
کھانا بہت مزیدار بنا ہوا ہے

 3 years ago 

آپ کا شکریہ کہ آپ نے میری ڈائری کو پڑھا اور اچھے الفاظ میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

New to Steemit?