Club75 || The diary game || @amirhayat || 20 July 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

photocollage_2022720141151153.jpg

السلام و علیکم

image.png

السّلام علیکم میں دعا گو ہوں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور اللّٰہ تعالٰی ملک پاکستان کی خیر فرمائے آپ ہمیشہ خوش رہیں اور دوسروں میں خوشیاں تقسیم کرتے رہیں۔ میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ آج میں صبح سویرے اٹھنے کے بعد سب سے پہلے نہانے کے لئے واش روم گیا تاکہ تازہ پانی سے نہا لوں۔ میں تازہ پانی سے نہایا اور مسجد کی طرف نماز کے لئے چل پڑا مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے نکل گیا ۔ میں نے دو کلومیٹر واک کی واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں اپنے باغیچہ میں موجود پھولوں کو دیکھنے گیا ۔ میں نے باغیچے میں پودوں کی دیکھ بھال کی اور پھر انہیں پانی دیا۔ پودوں کو پانی دینے کے بعد میں جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے کے لئے گیا چارہ کٹائی کرکے گھر لے آیا اور پھر جانوروں کو پانی دیا۔ جانوروں کو پانی دینے کے بعد میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔

IMG_20220719_171608.jpgIMG_20220719_171606.jpg

تعمیراتی کام کا جائزہ

image.png

جب میں اپنی دکان پر پہنچا تو میں نے دکان کی صفائی کی اور کچھ دیر کے بعد میں نے فیکٹری کے مینجر سے رابط کیا اور معلوم کیا کہ کب تک میرے چھت تیار ہو جائے گی۔ منیجر نے مجھے بتایا کہ آج ہی آپ کی چھت پہنچ جائے گی۔ کچھ دیر کے بعد گاڑی پر چھت کے گاڈر پہنچ گئے مزدوروں نے اپنی مہارت سے گاڈر اوپر چڑھا دیے۔ پھر دو گھنٹوں کے بعد دوبارہ پلیٹیں لے کر پہنچ گئے کچھ دیر کے بعد انہوں نے چھت پر تمام پلیٹیں مکمل کر لیں۔ میں نے انہیں ان کی مزدوری ادا کی اور پھر وہ روانہ ہو گئے۔ میں نے ان کو کھانے کے لیے بہت کہا لیکن انہوں نے کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔

IMG_20220719_171556.jpgIMG_20220719_171544.jpg

image.png

IMG_20220719_115419.jpgIMG_20220719_115410.jpg

باقی دن کی مصروفیات

image.png
میں نے ایڈمنسٹریٹر آفس میں اپنے چچا کی وفات کا اندراج کروانا تھا اور وہاں سے کمپیوٹرائز ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا تھا۔ میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوا اور یونین کونسل روکھڑی کے ایڈمنسٹریٹر کے دفتر پہنچا۔ جب میں وہاں پر دیکھتا ہوں تو وہاں پر تالا لگا ہوا تھا کچھ اور لوگ بھی انتظار میں تھے میں نے دفتر کے عملے کے اراکین کے بارے میں معلومات لیں تو معلوم ہوا کہ یہ اسی طرح نظام چل رہا ہے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔ میں وہاں سے گھر واپس چلا آیا اور بہت مایوس ہوا۔ کچھ دیر کے بعد دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر سو گیا۔ جب آنکھ کھلی تو سہہ پہر کے چار بج رہے تھے میں فریش ہوا اور پھر اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ میں نے سارا دن اپنی دکان میں کام کرتے گزارا۔ سورج غروب ہونے سے پہلے دکان بند کر دی اور گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے اپنی ڈائری تحریر کی۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ایکٹیویٹی رپورٹ اچھی لگے گی اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین۔

IMG_20220719_094920.jpgIMG_20220719_094912.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  
 2 years ago 

Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.

CheckAction
#Club75
Burn Steem 25
Steemexclusive
Number Of Words580
Number Of Upvotes0
Number Of Comments0
Bid Bot Free

Mashalllah jnab ap ki daily report kafi achi hy or achi tasverrain banai hy good work Brother keep it up 💖

 2 years ago 

Thanks my dear friend