club75 || The diary game|| @amirhayat || 23 July 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

GridFoto_1658592792869.png

السلام و علیکم

image.png
صبح کا آغاز اللّٰہ تعالٰی کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالٰی رحمت نازل فرمائے ہمارے اوپر اور ہمارے ملک پاکستان پر۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اور آج کا دن بہت اچھا گزارا ہو گا۔ میں نے صبح کا آغاز سجدہ شکر ادا کر کے کیا۔ جب اللّٰہ کے حضور انسان سجدہ شکر ادا کر لیتا ہے تو انسان بہت اچھا محسوس کرتا ہے۔ اور میرا دن بہت اچھا گزارا میں صبح سویرے مسجد سے جب نکلا اور واک کرنے کے لیے جا رہا تھا۔ موسم بہت بدلتا نظر آ رہا تھا آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور بادل مزید جمع ہو رہے تھے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصانات ہو رہے ہیں۔ بارشوں نے ملک میں کافی تباہی مچادی ہے۔ بہت زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے مکانات تباہ ہو چکے ہیں مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی جا رہی ہے۔ لیکن گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے۔ میں نے آج 3 کلو میٹر سے زیادہ واک کی اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچ کر میں نے ناشتہ کیا اور پھر اپنے باغیچہ میں موجود پھولوں کو دیکھنے چلا گیا۔ باغیچے میں بہت خوبصورت پھول کھلے ہوئے تھے میں نے ان کی کچھ تصاویر بھی لیں۔

IMG_20220723_120503.jpgIMG_20220723_120426.jpg

image.png
میں نے جانوروں کے لئے چارہ لینے جانا تھا تو میں جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا۔ مجھے چارہ لینے کے لیے دور نہیں جانا پڑتا۔ میں چارہ کٹائی کرنے کے بعد اسے گھر لے آیا اور جانوروں کو چارہ دیا اور پھر میری بیوی نے جانوروں کا دودھ نکالا اور میں اسے فروخت کرنے کے لئے دودھ کی دکان پر لے گیا اور اسے وہاں درخت کر کے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو میں نے ناشتہ کیا اور پھر میں نے اپنی خالہ کے گھر جانا تھا تو میں نے کپڑے بدلے اور پھر اپنی فیملی کو بھی تیار ہونے کے لیے کہا۔ جب سب لوگ تیار ہو گئے تو ہم اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر کی طرف روانہ ہو گئے ۔ بارش کا بھی خطرہ سر پر منڈلا رہا تھا لیکن اللّٰہ تعالٰی کے فضل و کرم سے ہم خیریت سے پہنچ گئے۔ خالہ نے ہماری خوب خاطر مدارت کی ہم نے دوپہر کا کھانا بھی وہیں پر کھایا اور پھر ہم نے ان سے اجازت لی اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔

IMG_20220722_155220.jpgIMG_20220722_155115.jpg

image.png
ہم سب دوپہر کے ایک بجے گھر پہنچ گئے تھے میں کافی تھک چکا تھا اور میں نے کچھ دیر کے لئے آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں کچھ وقت کے لیے سو گیا جب اٹھا تو 4 بج چکے تھے میں فریش ہوا اور پھر میں نے بیگم سے کہا کہ مجھے ایک کپ چائے کا بنا کر دیں اس نے مجھے ایک کپ چائے کا بنا کر دیا میں نے چاۓ پی اور پھر میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچا تو کچھ ہی دیر کے بعد میرے پاس گاہک بھی پہنچ گئے اور میں نے انہیں کپڑے دیے اور پھر میں اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ شام سے پہلے میں نے دکان بند کر دی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا میں گھر پہنچا اور پھر میں نے اپنی ڈائری تحریر کی جو کہ آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

IMG_20220722_154857.jpgIMG_20220722_154805.jpg

image.png

IMG_20220722_154750.jpgIMG_20220722_154738.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  
 2 years ago 

Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.

CheckAction
#Club75
Burn Steem 25
Steemexclusive
Bid Bot Free
Delegated to Steemit-pak
Beneficiary to Steemit-pak
Number Of Words616
Number Of Upvotes0
Number Of Comments0