The diary game || @amirhayat || 25 oct 2022
صبح کے وقت سورج طلوع ہونے کی خوبصورت تصاویر
السلام علیکم
تمام ممبران کو میری طرف سے السلام علیکم امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے میں صبح سویرے اٹھتے ہی مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا. نماز ادا کرنے کے بعد میں نے قرآن مجید کی تلاوت کی اور پھر میں واک کرنے کے لئے چلا گیا واک کے دوران میں نے قبرستان میں فاتحہ خوانی کی اور پھر واک کر کے میں گھر واپس آیا ۔ جانوروں کو پانی دیا اور پھر ان کو چارہ مہیا کیا اور کچھ دیر آرام کیا۔ گرمی کا موسم ختم ہو چکا ہے اور درجہ حرارت بہت زیادہ کم ہو چکا ہے۔ ان دنوں جانوروں کو صرف تازہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
میرے باغیچے میں خوبصورت پھولوں کی تصاویر
آج کی مصروفیات
اس کے بعد پھر میں نہانے چلا گیا نہانے کے بعد میں نے بیوی سے ناشتہ لانے کو کہا وہ ناشتہ لے آئیں اور ہم نے ایک ساتھ ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں نے کچھ دیر باغیچہ میں پودوں کو پانی دیا۔ پودوں کو کافی دنوں سے پانی نہیں دیا گیا تھا تو وہ مرجھا گئے تھے۔ کچھ دیر کے بعد میں اپنی دکان کی طرف چلا گیا دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی صفائی کرنے کے بعد میں کام کرنے میں مصروف ہوگیا سارا دن کام کرتا رہا 12 بجے کے بعد میں نے دکان بند کر دی اور گھر کی طرف چلا آیا۔ گھر پہنچ کر میں نے ہاتھ منہ دھویا اور پھر دوپہر کا کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں سو گیا۔
دوپہر کے وقت کھانا کھانے کی تصویر
دوپہر کی مصروفیات
تین بج چکے تھے میں نے سب سے پہلے نماز ادا کی اور پھر میں اپنی دکان کی طرف چلا گیا دکان پر میں شام تک کام کرتا رہا شام کے وقت میں نے دکان بند کی اور باہر چلا گیا۔ وہاں پر میں نے سورج غروب ہونے کی کچھ تصاویر بھی لیں اور پھر میں گھر چلا آیا ۔ گھر میں اپنی ڈائری رپورٹ لکھنے میں مصروف ہوگیا جو کہ میں آپ لوگوں کے سامنے شیئر کر رہا ہوں امید ہے آپ کو میری آج کی ڈائری ضرور پسند آئے گی اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو
50 | 100 | 200 | 300 | 400 | 500 |
---|---|---|---|---|---|
1000 | 1500 | 2000 | 3000 | 4000 | 5000 |
Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.
Best Regard @amirhayat512