Betterlife The Diary Game 🌹|| 19- 8- 2022 || #Club5050 || By @hammad44

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

🇵🇰اسٹیم اٹ پاکستان کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

IMG_20220819_205836.jpg

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

دوستو آئیے چلتے ہیں میرے آج کے گزرے ہوئے دن کی طرف میں آج صبح بھائی کے ساتھ گاؤں نہیں گیا کیونکہ میری طبیعت کچھ خراب تھی تو جب بھائی گاؤں سے سامان لے کر واپس آیا تو مجھے گھوڑا گاڑی دی میں چلا گیا دوسرے شہر سامان اتارا گھر واپس آیا تو اج دوکان پر نہیں جاناں تھا کیونکہ جمعہ کے دن رابی سینٹر بند ہوتا ہے اور مجھے اور بھی کوئی کام نہیں تھا تو میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد کچھ دیر گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھ کر لڈو گیم کھیلتا رہا کیونکہ ہمارے پاس نیٹ کا بہت پروبلم ہے تو نیٹ استعمال کرنے کے لیے گھر سے باہر بیٹھنا پڑتا ہے تھوڑی دیر بعد میں اٹھا اور مرغوں کی دیکھ بھال کی

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

اس کے بعد میں دوپہر تک ایک انڈین پنجابی مووی دیکھتا رہا دوپہر کا وقت ہوا تو کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد پھر میری پاس ایک اور مووی تھی جس کا نام تھا دور بین یہ ایک گاؤں پر بنی ہوئی تھی جو کہ پورے کا پورا گاؤں شراب بنانے اور بیچنے کا کام کرتا تھا اور یہ پولیس کے ہاتھ نہیں لگتے تھے پولیس بار بار خالی ہاتھ واپس چلی جاتی کیونکہ ان کا ایک آدمی قریب ایک پہاڑ کے اوپر دور بین لیئے ڈیوٹی دیتا تھا اور جب بھی پولیس اتے دیکھتا تو گاؤں والوں کو خبر کر دیتا اس نے وہاں سے لے کر گاؤں تک ایک تار باندھی ہوئی تھی وہ اس کے اوپر سے ایک لوہے کے چیز گرا دیتا جو گاؤں پہنچ کر بجلی کی تار سے ٹکراتی اس طرح انہیں خبر مل جاتی تھی مووی دیکھنے کے بعد میں سو گیا اور پھر جب اٹھا تو ہم نے گاؤں جانا تھا اور اس وقت لوہار بھی ایا ہوا تھا باباجان اس سے ٹوٹی ہوئی چارپائیاں وغیرہ بنوا رہے تھے تو ہم گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

ہم نے گاؤں کے ڈیرے پر جاناں تھا وہاں کے ٹیوب ویل سے کچھ سامان کھول کر دوسرے ٹیوب ویل پر لانے تھا کیونکہ پہلے ہم وہ ٹیوب ویل انجن پر چلایا کرتے تھے اب انجن خراب ہو گیا تھا تو ٹریکٹر پر ٹیوب ویل چلانے کے لیے جس چیز کی ضرورت تھی وہ گاؤں کے ڈیرے کے ٹیوب سے لے کر انی تھی تو ہم تین بھائی گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے وہاں پہنچے تو کچھ دن پہلے سیلاب آیا تھا تو ابھی تک وہاں پر تھوڑا تھوڑا سا پانی کھڑا ہوا تھا ہم ٹیوب ویل پر پہنچے وہ چیز کھولی اور پانی میں سے کاندھوں پر اٹھا کر خشکی پر لائے اور پھر وہیں کے ایک گھوڑا گاڑی والے سے کہا تھا کہ گھوڑا گاڑی لے آؤ یہ سامان لے کر جاناں ہے تو وہ آدمی آ گیا ہم نے سامان لوڈ کیا اور روانہ ہو گئے

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

ہم جب دوسرے ٹیوب ویل پر پہنچے تو میں نے پہلے باجرے کی فصل دیکھی اسے پانی کی اشد ضرورت تھی تو تھوڑی دیر بعد گھوڑا گاڑی بھی پہنچ گئی تو ہم نے اسے فٹ کیا کچھ دیر بعد جب کام مکمل کیا اور دیکھا تو کھولنے والا سامان ہم وہیں بھول گئے تھے تو میں پھر سے گاؤں کے ڈیرے کی طرف چل پڑا اس وقت سورج غروب ہونے کے قریب تھا میں نے وہاں پہنچ کر چند تصویریں بنائیں سامان اٹھایا اور بھائی میرے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے میں ان کے پاس پہنچا تو گھر کی طرف روانہ ہو گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے مرغوں کی دیکھ بھال کی اس کے بعد نہایا تھوڑی دیر بعد شام کا کھانا کھایا اور کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا یہ رہی میری آج کی ڈائری

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkHzBG5UPDVPNMFHBNFmGBWBHprdYjQsU5Yi5g7brQBLrzPYhCuc4tZHbJwfnjknUi8aBAcCMKycLsVgMchc4hMDY7PkGVUb7deZbqAWEGwGxM9HmNcpiz.png

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Best Regards ✍️🌼 Hammad Khan

Special Mention:
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png