Funny, exciting and annoying moments contest, Pakistan

in Steem Kids & Parents20 days ago

السلام علیکم ،

بہت ہی خوبصورت مقابلہ اج اس کمیونٹی میں نظر ایا ہے۔ہماری زندگی میں بہت سارے ایسے واقعات اور لمحات گزرتے ہیں جو کہ یادگار ہوتے ہیں ۔مگر ہم ان کو کیمرے میں مقید نہیں کر پاتے۔ مگر بعض اوقات کچھ لمحات کو کیمرے میں قید بھی کر سکتے ہیں ۔انہی میں سے کچھ لمحات اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔
میری سب سے چھوٹی بیٹی ،جو کہ سارے گھر والوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اکثر اوقات اتنی مزاحیہ حرکات کرتی ہے کہ خود بخود اس کی تصاویر کھینچتے رہنے کو دل چاہتا ہے۔ بڑے بھائی کے ساتھ شرارتیں کر رہی ہو ،یا اکیلے ہی کچھ نیا کر کے دکھانے کی چاہت میں مصروف ہو ہم اس کی تصاویر لیتے رہتے ہیں۔

20241223_015208.jpg

یہ ایک ایسے وقت کی تصویر ہے جب اس کا بھائی موٹر سائیکل چلانے کی پریکٹس کر رہا تھا ۔اور اسی سلسے میں وہ گھر میں ہی موٹرسائیکل پہ چھوٹی بہن کو بٹھا کے سیر کروا رہا تھا ۔جس میں اس کو بہت زیادہ مزہ ایا۔ اور اس کی ہنسی بے ساختہ تھی۔

20241223_015147.jpg

جیسے ہی اس کا بھائی تیز موٹر سائیکل چلا تا، اس کی ہنسی کو بریک لگ جاتے ۔اور وہ خوف سے موٹر سائیکل کو پکڑنا پکڑ کے دبوچ کے بیٹھ جاتی۔ مگر چونکہ وہ اپنی شرارت میں الٹے رخ پر بیٹھی تھی، لہذا اس کو اسی میں اپنے اپ کو بیلنس کرنے میں مزہ ا رہا تھا۔

20241223_015224.jpg

موٹر سائیکل کبھی جھٹکا کھا کے رک رہی تھی۔ اور کبھی ایک دم سے تیز اسپیڈ میں اگے بھاگ رہی تھی۔ مجھے ان دونوں بچوں کو دیکھ کے کبھی خوف محسوس ہوتا اور کبھی میری بھی ہنسی چھوٹ جاتی۔ کیونکہ ان کی حرکتیں بہت بے ساختہ تھیں۔

20241223_015005.jpg

یہ تصویر جو میں اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں وہ دوسرے موقع کی ہے۔ اس وقت میری بیٹی فنکشن میں جانے کے لیے تیار ہوئی تھی۔ اور بوریت کا شکار ہو رہی تھی۔ کیونکہ بڑی بہنیں ابھی تک تیار نہیں ہوئی تھی۔ تو الٹی شکلیں بنا کے مجھے دکھا رہی تھی۔ اور میں اس کی تصاویر کھینچ کے اس کی بوریت کو دور کرنا چاہ رہی تھی۔

20241223_015122.jpg

اب جو سب سے اخری تصویر میں نے اپ کے ساتھ شیئر کی ہے وہ میری بھانجی کی ہے ۔اس میں میری بھانجی اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں لے کے اس طرح جھوم جھوم کے پوئم پڑھ رہی تھی جیسے وہ اس کی ماں ہو۔ اور بالکل اس کو اپنے بچے کی طرح سے دبوچ کے پکڑ رکھا تھا، کہ بچہ کہیں اس کی گود سے گر نہ جائے ۔یہ دیکھ کر ہم سب بڑوں کی ہنسی نکل گئی ۔کیونکہ وہ بالکل ایک ماں کی طرح اپنے بھائی کا خیال رکھ رہی تھی۔

میرے پاس شیئر کرنے کے لیے بہت ساری تصاویر ہیں ۔مگر جو کہ پوسٹ کافی لمبی ہو گئی ہے ۔لہذا میں اب اپ سے اجازت چاہتی ہوں۔ شکریہ،

اللہ حافظ۔

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iPe121aQGZ2P8duXFWPDhvdpHUHwXfiiRPU9FLxAJRa2EwTSXEZYk4QN6aW9Kc7wNNJpkJPaEKQ.png

32FTXiZsHoAW6noHJDhrg3W8ZKHVFSsLYM859aTDCF8iErNhemMJrRB75qj7qNceRyhSRBfQwEyr2WnMmvNpFHri2vVoFDyoyS3ZUeutao9x6PhSJLnA3iNPQLsu5NHoEiHcoS6qu3aHQryT.gif

@rubika01
@zishahafiz
@bemanakhan