junk food vs healthy food by @ tasmia11

in Steem Kids & Parents2 years ago (edited)
پیارے دوستو کیا حال ہے؟ مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ لوگوں کو میری پوسٹیں پسند آ رہی ہیں۔جس سے مجھے بہت زیادہ حوصلہ ا‌فزائی ملی۔اس لے میں آج ایک بہت ہی اہم ٹوپک پر بات کرنے لگی ہوں جس کا ہماری پر بہت زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔امید کرتی ہوں کہ آپ لوگ میری اس پوسٹ کو بھی پسند کریں گے اورمیرا ساتھ دیں گے۔تو چلتے ہیں آج کے ٹوپک کی طرف

فاسٹ فوڈ صحت کے لیے مضر ہے؟

خوراک ہماری لائف کا بہت اہم حصہ ہ ہے۔خود کو صحت مند اور تندروست رکھنے کے لیے ہمیں ا چھی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ غذائیت سے بھر پور خوارک کو اپنی لائف کا حصہ بنایا جائےے۔انرجی کا حصول چاک و چوبند رہنے کے لیے ضروری ہے۔اس لیے ضروری ہے ہم اپنی اخوراک میں۔ایسی چیزیں شامل کریں جن مییں پروٹین معدنیات نمکیات آئرن کی مقدار زیادہ پائی جائے۔مگروہ بھی لمیٹ میں ررہ کہکھانے کے معاملے میں اعتدال سے کام لیا جاے زیادہ کھانا بھی انسانی صحت کی لی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔آج کل کے لوگوں خاص کر نوجوان نسل اور بچوں میں فاسٹ فوڈ کا رجحن خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔فاسٹ فوڈ میں بیت زیادہ کیلوریزہوتی ہیں جو موٹاپے کا سبب بنتی ۔ہیں یہی وجہ ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے والے افراد زیادہ تر افراد موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیںن۔اور موٹاپا بہت ساری بیماریوں کی جڑ ہے۔ہمیں چاہیے کہ ھم زیادہ تر گھر کے بنے ہوئے کھانے کو ترجح دیں۔جو چیزیں ہم بازار سے لاتے ہیں بنا اس بات کی پرواہ کیے کہ وہ ہمارے لیے کتنی نقصان دہ ہیں ہم گھر پہ ہی کوئی اچھی چیزییں بنا کہ کھا لیں جسکا ھماری صحت کو فائدہ بھی ہو۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی خوراک میں دودھ اور فروٹس ضرور شامل کریں

فاسٹ فوڈ میں کون کون سی چیزیں زیادہ نقصان دہ ہیں

فاسٹ فوڈ میں پیزا ۔برگر شوارمہ پاستا ہماری صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔فاسٹ فوڈ کھانے والے زیادہ تر افراد ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔سائسدانوں نے نشاندہی کی ہے کے فاسٹ فوڈ کھانے والوں میں ڈپریشن کی شرح کا بڑھنا دوسرے لوگوں کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ فاسٹ فوڈ جلد نہ ہضم ہونیوالی غذا ہے۔جسکی وجہ سے فاسٹ فوڈ کھانے والے افراد میں دل کے امراض زیادہ پائے جاتے ہیں۔

سافٹ ڈرنک کے سائیڈ ایفیکٹ

سافٹ ڈرنکس کے بہت سے نقصانات ہیں۔اور مزے کی بات یہ ہے کہ ہمیں اس بات کا علم بھی ہے۔کہ یہ ہماری صحت کیلے کتنی نقصان دہ ہیں۔پھر بھی ھم اس بات کی پرواہ کیے بغیر بڑرے مزے سےپی لیتے ۔بلکہ ہر کھانےکے ساتھ زیادہ تر لوگ سافٹ ڈرنکس پینا پسند کرتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم سافٹ ڈرنکس کی بجائے فروٹس کے فریش جوس کا استعمال کریں۔جو ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ھماری سکن اور بالوں کے لیے بھی بہت مفید ہو گا۔۔سافٹ ڈرنکس کے ویسے تو بہت سے نقصانات ہیں جن میں سے چند ایک کا میں ذکر کرنے لگی ہوں
  1. سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال قوت مدافعیت کم کرنے کا سبب بنتا ہے
  2. ۔سافٹ ڈرنکس کے زیادہ تر استعمال سے مسوڑے جلد خراب ہو جاتے ہیں
  3. سافٹ ڈرنکس میں کیلوریی کم اور سوڈیم زیادہ ہوتا ہےجو بلیڈ پریشر بڑھنے کا سبب بنتا ہے
  4. سافٹ ڈرنکس جسم کے ہر حصے کو خراب کرنے کا سبب بن سکتے ہیں جگر کی خرابی کا بھی سبب بن سکتے
  5. ۔سافٹ ڈرنکس میں کیلیفین کی مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔جو تناواور چڑچڑے پن کا سبب بنتی ہیں

image.png

Image source

اچھی غذا ہمارے کیوں ضروری ہے؟

اچھا کھانا تندروستی اور صحت کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔اگر ھم اپنی خوارک کا اچھے سے خیال رکھیں گے تواس کا ہماری صحت پر بہت اچھا اثر پڑے گا۔لور بیماریاں بہت کم اٹیک کریں گی ھمارے جسم پر۔جس سے ہم ایک ۔اچھی اور خوشگوار زندگی گزار سکیں گے۔دن کی شروعات ھمیں ایک اچھے اور ہیلدی ناشتے سے کرنی چاہیے جس میں فروٹس اور دودھ کا ہونا بہت !روری ہے۔صاف ستھری غذا کا ملنا آج کل بہت مشکل ہو گی۔اس لیے ھمیں چاہیے کہ ہم زیادہ تر گھر کی بنی ہوئی چیزوں کو پریفر کریں۔اور خود کو ان ہیلدی چیزوں سے بچایں۔

اختیتامی الفاظ

مجھے اس ٹوپک پر بات کر کے بہت اچھا لگا کیونکہ اچھی صحت ہر کسی کے لیے بہت ضروری ہے پھر چاہے وہ بڑے ہوں یا چھوٹے۔میری مما اس بات کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ہمارے گھر میں بھی باہر کی چیز آلاوڈ نہیں ہے۔ہر چیز امی گھر پر بناتی ہیں۔ پھر چاہے پیزا۔ برگر ہو یا شوارمہ۔میری امی ایک بہت اچھی کک ہیں۔امید کرتی ہوں کے میری یہ پوٹس آپ لوگوں کو پسند آے گی۔پلیز اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجے گا اس سے مجھے بہت حوصلہ افزائی ملے گی
Sort:  
 2 years ago 

Hello @tasmia11 you've written so well on this topic, junk food is unhealthy and it makes us sick. As you rightly said it's good to be mindful of what we take as food because health is wealth. Continue to be active in our community we appreciate your effort

Status Club
club5050
Steem Exclusive
Plagiarism Free
BOT Free
Voting CSI
5.0 ( 0.00 % self, 41 upvotes, 30 accounts, last 7d )
Verification date:
09-23- 22