Week #72 Begins,Let's do it...Do It Yourself, Sewing PUNCHING BAG by old jeans, Pakistan
السلام علیکم ،
اج کے اس مقابلے میں میں اپ کو پرانی جینز کے ذریعے سے باکسنگ کا پنچنگ بیگ بنانا سکھاؤں گی۔ اس مصرف میں میں نے ساری پرانی چیزیں استعمال کر کے ریسائکلنگ کا طریقہ استعمال کیا ہے۔
باکسنگ کا پنچنگ بیگ
مجھے میرے بیٹے نے بہت عرصے سے ایک فرمائش میں مبتلا کیا ہوا تھا ۔کہ اس کو باکسنگ کرنے کے لیے گھر میں پنچنگ بیگ سی کر دوں۔ کیونکہ ابھی وہ اتنا بڑا نہیں ہوا کہ ریڈی میڈ پنجنگ بیگ پر باکسنگ کے پنچ ازما سکے۔ وہ کافی سخت ہوتا ہے ۔اور میرے بیٹا ابھی چھوٹا ہے۔ لہذا میں نے اس کو گھر میں ہی پنچنگ بیگ بنا کے دینے کا فیصلہ کیا۔
بچوں کی فرمائش کے لیے ماں باپ کو بہت سارے طریقے ازمانے پڑتے ہیں۔ جس میں ان کی بچت بھی ہو اور بچوں کی فرمائش بھی پوری ہو سکے۔اس لیے میں نے سوچا کہ ،میرے شوہر کی پرانی جینز کی پینٹ رکھی ہوئی تھی، اس کو کاٹ کر اس میں پرانے کپڑے، اور ایسے کپڑے جو کہ ضرورت کے نہیں ہیں۔ بھر کے اپنے بیٹے کے لیے باکسنگ کا پنچنگ بیگ بنا سکوں۔
1️⃣۔سب سے پہلے میں نے ایک فالتو کالے کپڑے سے تھیلا سیا۔ اور اس کے اندر بہت سارے پرانے کپڑے بھرنا شروع کر دیے ۔جب وہ تھیلا فل بھر گیا تو اس کے لیے جینز کا کور سیا۔
2️⃣۔ جینز کی پینٹ کو سیدھا کر کے بچھا لیا اور اس کے دونوں پائنچوں کو کاٹ کے کھول لیا۔
3️⃣۔ پینٹ کی پاکٹ والی سائیڈ کاٹ کے الگ کر لی اور مطلوبہ پیمائش کے مطابق پانچوں کو سیدھا کاٹ لیا۔
اب پینٹ کی پاکٹ والی سائیڈ پر ایک گتے کا گول پیس رکھا ۔اور اس کے مطابق گول سرکل کاٹ لیا۔ جو پاکٹ اس گول سرکل کے درمیان میں ا رہی تھی۔ اس کو بھی کاٹ کے الگ کر لیا اور صرف جینز کے کپڑے کی سرکل الگ کر لی ہے۔
4️⃣۔ پائنچوں پہ سے جو کپڑا کاٹ کے الگ کیا تھا اس کی ایک سائیڈ پہ سلائی لگا لی اور کپڑے کو چوڑا کر لیا۔
5️⃣۔ اب جو گول پیس کاٹ کے الگ کیا تھا اس کو کپڑے کی چوڑائی پہ رکھ کے سلائی کرنا شروع کیا اور پورا گول کپڑا اس چوڑے کپڑے کے ساتھ ساتھ سلائی کر لیا۔
6️⃣۔ میرے پاس پردے پہ سے اترے ہوئے رنگ رکھے ہوئے تھے اب میں نے وہ رنگ پردے کے کپڑے سمیت پنچنگ بیگ کے دوسری سرے پر لگا دیے سلائی کے ذریعے اس طرح ان رنگز کے اندر رسی ڈالنے کی جگہ بن گئی جس سے پنچنگ بیگ کو لٹکانا اسان ہو جائے گا۔
،7️⃣۔ جب پردے کے رنگ پنچنگ بیگ پہ لگ گئے تو اس کی دوسری سائیڈ جو سلائی ہونے سے رہ گئی تھی۔ اور اس کی ایک سائیڈ پر جہاں پہ سرکل لگا ہوا تھا۔ وہاں سے سلائی کرتے ہوئے پردے کے رنگز والی سائیڈ تک لے کر ائی اور مکمل تھیلا تیار ہو گیا۔
8️⃣۔ اب جو ہم نے تھیلے میں کپڑے بھر کے رکھے تھے وہ پورا تھیلا اس پنچنگ بیگ کے کور میں گھسا دیا اور اس کو ڈوری ڈال کے لٹکانے کے لیے تیار کر دیا۔
ہمارا پنچنگ پیک سل کے تیار ہو گیا ہے۔
میری خواہش ہے کہ اپ لوگ بھی میری اس میں کوشش کے اوپر مفید مشورے دے کہ اس کو مزید بہتر کس طرح سے بنایا جا سکتا ہے شکریہ۔
@wakeuppitty
@suryati
@hammad
@sadaf
اپ میرے اس ٹیم فیلوز اب جو ہے اس مقابلے میں ضرور شرکت کریں اور اپنی بہترین کوششوں کو ہمارے ساتھ شیئر کریں۔