You are viewing a single comment's thread from:

RE: "How well do you know yourself?"

اب ایک بہترین سووچ کے مالک شخص ہیں ۔اور سافٹ نیچر بھی۔ انسان کے اندر اگر سافٹنس ہو تو وہ بہت سارے مسائل سے باسانی باہر نکل اتا ہے۔ بنسبت غصیلے مزاج کے لوگوں کے۔ اپ نے اپنی نیگیٹو کوالٹی میں بتایا کہ اپ کافی دیر لگا دیتے ہیں کام کو مکمل کرنے میں ۔تو واقعی یہ چیز پریشانی کا باعث بناتی ہے انسان کافی سارے کام اپنی ارام سے کام کرنے کی عادت کی وجہ سے نہیں کر پاتا۔ کیونکہ اس کی نیچر میں ارام طلبی ہوتی ہے ۔اسی طرح جو اپ نے بتایا کہ اپ کی زندگی بھی پیسہ اور عقل دو چیزیں بہت اہمیت رکھتی ہیں ۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چونکہ اپ نے پیسہ حاصل کرنے کے لیے کافی زیادہ کام کیے ہیں ۔لہذا اپ کی نظر میں پیسے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ دیکھا جائے تو یہ کچھ غلط بھی نہیں ہے۔ اج کل دنیا میں یہ ایک عام معیار بن چکا ہے کہ، پیسہ انسان کی پہلی پریورٹی ہوتی ہے ۔مگر میری نظر میں پیسہ ہر مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انسان کے پاس اگر عقل کے ساتھ صحت ہو تو وہ پیسہ بھی ارام سے کما سکتا ہے۔ اور باقی دنیاوی اسائشات بھی جلدی حاصل کر سکتا ہے۔ جبکہ اگر انسان کے پاس عقل نہ ہو اور صحت نہ ہو تو بے انتہا پیسہ بھی اس کی کسی کام کا نہیں ۔کیونکہ بے وقوف ادمی کے پاس ہو اگر سونے کے انبار بھی لگا دو تو وہ اپنی بے وقوفی کی وجہ سے ان کو ضائع کر سکتا ہے ۔جبکہ اگر انسان صحت مند نہ ہو تو اس کی ساری دولت اور ساری عقل ایک طرف رہ جاتی ہے۔

Sort:  
 14 hours ago 

Thank you my friend,
You read my post and commented, I also agree with you.
Best wishes.