Imran khan Tells Balochistan Woman story

in #imran6 years ago

عمران خان اور نوشکی کی پاگل عورت ۔۔۔۔تحریر پروفیسر غلام دستگیر صابر شعبہ براہوئی گورنمنٹ ڈگری کالج نوشکی۔۔۔آپ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی کیے۔ ایک ویڈیو دیکھی ہو گیم جس میں عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے خطاب کر رہے ہیں اور بلوچستان کے ایک واقعہ کا زکر کرتے ہیں اور یہ واقعہ سن کر جلسہ میں موجود کچھ خواتین روتی ہیں ۔۔آہیے آج آپ کو وہ اصل کہانی سنا تا ہوں کہ عمران خان نے جس واقعہ اور پاگل عورت کا زکر کیا ہے وہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی کا واقعہ ہے۔میں اورمیرےکئ ساتھی اس واقعہ کے چشم دید گواہ ہیں ۔۔آج سے بیس سال پہلے نوشکی میں تاریخی قحط سالی یعنی ڈکال تھی۔۔ڈاک اور آس پاس کے ہزاروں لوگوں کے مال مویشی مرگہے۔پانی ختم ہو ا ہزاروں لوگ اپنی اور بچوں کی جان بچانے کے لئے نوشکی کی طرف ہجرت کرنے لگے۔۔وہ بھوکے پیاسے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں نوشکی کے علاقے  کسانکوری کے قریب پہنچ گئے ۔۔کئ دنوں کے بھوکے پیاسے تھے ۔۔ان کی حالت  دیکھ کر علاقے کے سماجی رہنما وڈیرا ہدایت اللہ بادینی رحمت کا فرشتہ بن کر فوری طورپر ان کے لئے کھانے پینے کا بندوبست کیا اور ان کی جان بچائی ۔۔وڈیرہ صاحب نے فوراً نوشکی کے سماجی و سیاسی لوگوں کو اطلاع دی کہ سینکڑوں لوگ بڑی مشکل سے اپنی جان بچانے کے لئے ہمارے علاقے میں سیاہ کوہ کے دامن میں بے یار مدد گار پڑے ہیں ۔اگر انکی فوری مدد نہیں کی گئی تو ان کا بچنا مشکل ہو گا ۔۔یہ سن کر نوشکی کے نوجوان اور سیاسی وسماجی لوگ فورا اکٹھے ہو گئے ۔جن میں فاروق بلوچ سردار محمد بخش مینگل کامریڈ اسماعیل کامریڈ حمید ایڈووکیٹ لیاقت مینگل قاسم شاہ صادق جمالدینی کفایت کرار میر بالاچ خان جمالدینی سمیت کئی دیگر لوگ شامل تھے ۔۔فوری طور پر گل خان نصیر چوک پر ایک امدادی کیمپ قائم کیا گیا ۔میری زمہ داری یہ لگائی گئی کہ میں کیمپ پر بیٹھ کر لاوڈ اسپیکر پر اعلان کر کے جندہ جمع کرون۔چند ہی دنوں میں قحط ۔زدگان کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ۔اس دوران نوشکی کی عوام اور سیاسی وسماجی رضاکار وں نے وہ تاریخی کردار ادا کیا جس کی مٍثال کم ملتی ہے۔بی۔بی۔سی اور سی این این وغیرہ کی وجہ سے کیمپ کی ۔۔۔خبرساری دنیا میں پھیل گئی ۔اس وقت نامور صحافی منظور بلوچ نے تاریخی کردار ادا کیا ۔اس وقت کے صدر پرویز مشرف  سابقہ صدر فاروق لغاری بیگم کلثوم نواز قاضی حسین احمد سمیت عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے نوشکی اکر کیمپ کا دورہ کیا ۔عمران خان ان دنوں کرکٹ سے فارغ ہو کر سیاست میں آچکا تھا ۔یقین کریں عمران خان کے ساتھ کوئی  بھی اہم شخصیت نہیں تھا ۔بلوچستان میں لوگ پی۔ٹی۔آئ کے نام سے بھی نا واقف تھے ۔ٰیہ مئ دو ہزار کا واقعہ ہے عمران خان نوشکی آیا تو ایک بھی آدمی نوشکی میں اس کی پارٹی میں نہیں تھا ۔ایک پشتون کی حیثیت سے مرحوم وزیر خان درانی نے کلی بدلکاریز میں حاجی عبدالصمد بڑیچ کے گھر میں عمران خان کے لئے دو پہر کی دعوت کی۔مجھے میرے ساتھیوں نے کہا کہ آپ عمران خان کے ساتھ دعوت کے بعد ان کو قحط کے بارے ميں بریفنگ دیں اور عمران خان کو کیمپ لے آہین۔ہم نے کھانا کھایا اور میں نے کیمپ قحط اور لوگوں کی بھوک افلاس اور غربت اور حکومت کی بے حسی کا تفصیل سے عمران خان کو آگاہ کیا ۔یفین جانیں لوگوں کی اتنی غربت سن کر عمران خان کا سرخ وسفید چہرہ زرد ہوگیا ۔اس نے مجھے کہا مجھے ابھی ابھی کیمپ لے چلو ۔ہم لوگ گاڑیوں میں بیٹھ کر کسانکوری کیمپ گہے ۔عمران خان کو کیمپ میں موجود ساتھیوں نے کیمپ کا دورہ کروایا ۔۔وہاں ایک عجیب واقعہ ہوا۔کیمپ میں ایک  پاگل عورت تھی جو صرف چند دن پہلے پاگل ہو چکی تھی ۔اس کے شوہر کا نام معصوم تھا ۔اس کے شوہر نے بتایا کہ جب ہمارا پانی ختم ہو ا۔قحط کی وجہ سے سارے مال مویشی مرگہے ۔ہم لوگ جان بچانے کی کوشش میں رات کو اللہ تعالیٰ کا نام لے کر  نکل گئے ۔ہم نے اپنے سب بچوں کو اٹھایا ۔ہماری ایک معزور بیٹی تھی ۔وہ چل نہیں سکتی تھی ۔ہم اس کو اکیلی رات کو چھوڑ کر روانہ ہو گئے ۔وہ معزور بیٹی چیختی چلاتی اور روتی رہی کہ بابا اماں مجھے اکیلی مت چھوڑیں ۔یہ جانور مجھے کھا ہیں گے ۔۔لیکن ہم نے اسے اکیلا چھوڑ دیا ۔آخرتک اسکی چیخیں سنائی دیتی رہیں ۔جب ہم بھوک اور پیاس کی حالت میں کیمپ آگہے تو میری بیوی کی کانوں میں ابھی تک بیٹی کی چیخین ارہی تھی ۔کیمپ پہنچ کر میری بیوی پاگل ہو گئی ۔۔یہ سن کر عمران خان سمیت سب کے چہرے زرد پڑ گئے ۔۔اسی واقعہ کو عمران خان اپنی تقریروں میں کرتا تھا اور جلسوں میں موجود خواتین روتی تھیں۔۔اج عمران خان وزیراعظم ہیں ۔آج بھر بلوچستان بھر میں قحط ہے ۔کل عمران خان نے صرف ایک پاگل عورت دیکھا تھا آج سینکڑوں عورتیں پاگل بن چکی ہیں ۔بلوچستان میں قحط سالی و دیگر مسائل اپنے عروج پر ہیں ۔۔کیا پی۔ٹی۔آئی کا کوئی ممبر عمران خان کو بتا سکتا ہے کہ جناب بلوچستان میں قحط کا خونی کھیل جاری ہے ۔۔جناب وزیر اعظم دیر نہ کریں ۔۔مزید ماوں کو پاگل ہو نے سے بچاہیں ۔ورنہ ضیاءالحق اور ذوالفقار علی بھٹو سے زیادہ آپ طاقت ور نہیں ۔۔اور پاگل ماوں کی دعاسے کوئی نہیں بچ سکتا ۔۔جناب وزیراعظم فیصلہ اب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔

<iframe width="560" height="315" src="

" frameborder="0" allow="accelerometer; autoplay; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture" allowfullscreen></iframe>