Hadith # 40
حدیث نمبر: 670
حدثنا آدم ، قال : حدثنا شعبة ، قال : حدثنا انس بن سيرين ، قال : سمعت انسا ، يقول : قال رجل من الانصار : إني لا استطيع الصلاة معك وكان رجلا ضخما ، " فصنع للنبي صلى الله عليه وسلم طعاما فدعاه إلى منزله ، فبسط له حصيرا ونضح طرف الحصير صلى عليه ركعتين " ، فقال رجل من آل الجارود لانس : اكان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي الضحى ، قال : ما رايته صلاها إلا يومئذ .
Translation in Urdu:-
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے انس بن سیرین نے بیان کیا، کہا کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ` انصار میں سے ایک مرد نے عذر پیش کیا کہ میں آپ کے ساتھ نماز میں شریک نہیں ہو سکتا اور وہ موٹا آدمی تھا۔ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر دعوت دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک چٹائی بچھا دی اور اس کے ایک کنارہ کو (صاف کر کے) دھو دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بوریے پر دو رکعتیں پڑھیں۔ آل جارود کے ایک شخص (عبدالحمید) نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز پڑھتے تھے تو انہوں نے فرمایا کہ اس دن کے سوا اور کبھی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھتے نہیں دیکھا۔
This post is upvoted by @votebank. Thanks!
This post has received a 0.67 % upvote from @boomerang thanks to: @sunny007
@boomerang distributes 100% of the SBD and up to 80% of the Curation Rewards to STEEM POWER Delegators. If you want to bid for votes or want to delegate SP please read the @boomerang whitepaper.