Ek muhabbat esi bhi

in #no6 years ago

جانتے ہو کبھی کبھی دلِ مضطر کی یہ خواہش شدت پکڑنے لگتی ہے کہ💙
کبھی میں تم کو اپنے پاس پاؤں💜 ۔ چلتے پھرتے 💟، ہنستے مسکراتے🌹 ، مجھ سے باتیں کرتے ہوئے❤️۔اور میں بس خاموشی سے تمہاری بولتی ہوئی دلکش آنکھوں میں خود کو ڈھونڈتا ہوا کہیں کھو جاؤں اور تم میراہاتھ تھپتھپا کر پوچھو💕" کہاں کھو گئے تم ؟💖 " اور ایسے میں 💌، میں بس ہلکے سے مسکرا دوں💗۔اور یہ منظر کسی خواب پر مبنی نہ ہوبلکہ حقیقت کا لبادہ اوڑھے ہوئے میری دیرینہ خواہش کو تکمیل تک پہنچائے۔💝میری خواہش ہے کہ میں کبھی تمہیں نماز پڑھتے دیکھوں♥️ ۔کبھی رکوع کرتے🌷 ، کبھی سجدہ کرتے اور کبھی دعا مانگتے دیکھوں💐۔تمہاری وہ دعا جس میں💚 ، میں بھی شامل رہوں کسی آمین کی طرح۔ 💖💖سادہ سی سفید شلوار قمیض میں ملبوس🌹 تم 💟، لمبی سی چادر💓، خوشبو لگائے جائے نماز میں بیٹھے ہوئے کتنے مکمل🌹، کتنے دلکش،کتنے مخلص، کتنے سچے لگتی ہو گی نا تم!🌹🌹
اُس لمحے مجھےکبھی کبھی تمہارے آس پاس موجود لوگوں پر رشک آنے لگتا ہے💗 ۔اور کبھی ترس آتا ہے اپنی بے چاری سی خواہشوں پر اور انہی خواہشوں کے حصار میں گھری میری محبت پر💜۔سوچتا ہوں مجھے تم سے کتنی #بے_تکی سی محبت ہے نا!