پاک کوائن پیسے کی ایک نئی قسم، الیکٹرانک انداز کی ڈیجیٹل کرنسی کی ایک شکل اور جدید ادائیگی کا پئیر ٹو پئیر نیٹ ورک ہے، جو کہ بالکل آزاد مصدر یعنی اوپن سورس ہے، جسے کسی بھی مرکزی اتھارٹیز، حکومتیں یا بینکوں کے ذریعہ نہیں چلایا جاتا ہے، پاک کوائن پی کے آر، ڈالر یا یورو کی طرح چھپی ہوئی کرنسی نہیں ہیں۔ یہ لوگوں کی طرف سے ریاضی کے ایک فارمولے کے تحت تیار کی جاتی ہے،ہر کوئی اس میں حصہ لے سکتا ہے یعنی عوامی ہے...
کیا پاک کوائن رائج شدہ عام کرنسیز سے مختلف ہے؟
جی ہاں دیکھنے میں یہ ایک غیر مرئی سکہ ہے، پاک کوائن الیکٹرانک انداز میں آسانی کیساتھ چیزیں خریدنے بیچنے، کوئی بھی سروس فراہم کرنے اور مالی لین دین کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے اس لحاظ سے یہ روایتی ڈالر، یورو، پی کے آر یا رائج شدہ عام کرنسیز کی طرح ہے، جو کہ ڈیجیٹل ٹریڈ کی جاتی ہیں...
پاک کوائن کے فوائد کیا ہیں؟
آرام سے منتقلی ایک شخص سے دوسرے شخص تک، ایک دوسرے کو بھیجنے میں آسان ہے، یعنی آپ اسے اپنی کمپیوٹر،ٹیبلٹ،موبائل فون یا دیگر آلات سے، کسی کو بھی، کہیں بھی دنیا میں، کسی بھی وقت دن ہو رات آپ آسانی کیساتھ فوری طور پر بھیج سکتے ہیں...
Good article