Pakistan needs trees, plant a tree...

in #pakistan7 years ago

FB_IMG_1529221381245.jpg

گھڑے کی فطرت انسانی جلد کی سی ھے.اسمیں باریک باریک شہد کے موم دان کیسے مسام ہوتے ہیں جن سے پانی پسینے کے قطروں کی ماند چپ چاپ وحشت ِ نم ناک کے طرح بہتا ھے.اگر آپ اک گھڑے کو ڈھکن تک بھر کر مٹی میں دبا دیں تو اسکا پانی اسکے مساموں سے آہستہ آہستہ بہے گا مٹی میں جزب ہوتا رہے گا.اک بھرے اور گردن تک مٹی میں دبے ہوئے گھڑے کی پانی قابو کرکے رکھنے کی عمر 25 دن ھے.پچیس دن تک مٹی کی پرت کے اردگرد کے دو فٹ کے احاطے کو تر وتر رکھتا ہے.شاعر کے اس شعر کی ماند
FB_IMG_1529221386774.jpg
اک غزل میر کی پڑھتا ہے پڑوسی میرا
اک نمی سی میری دیوار میں آجاتی ھے

پچیس دن کے بعد گھڑے کا بہہ گیا اور مٹی کے پوروں میں رہ گیا پانی زمین کی نچلی پرت جسمیں قدرتی پانی موجود ہوتا ھے تک لیچ ڈاؤن ہونے میں مزید پندرہ دن لگا دیتا ھے. یعنی کل ملا کر اک مٹی کا گھڑا چالیس دنوں تک تین سے چار فٹ کے احاطے کو تر وتر رکھتا ھے.اس تکنیک کو ایگریکلچر کی تعلیم" clay pot piture permaculture exp "کا عنوان دیتی ھے.

القصہ

پندرہ یا بارہ روپے کا کمہار سے اک گھڑا ، پانی کا بھر کر گردن تک اسکو مٹی میں برابر کردیں. اور پھر گھڑے کے دائرے کے چار طرف میں چار نیم کے پودے لگا دیں.(.یا قطار میں) چالیس دن بعد گھڑا دوبارہ بھردیں. یہ دیسی ڈرپ ایریگیشن سسٹم پودے کو اپنی ضرورت کا پانی اسکی جڑ کی چاہت تک دیتا رہے گا. یہاں تک کہ وہ تنا بنانے لگے. چھ ماہ میں صرف پانچ مرتبہ گھڑے کو پانی سے بھریں. صحراؤں میں ، سڑک کنارے.یا وہ جگہیں جہاں پانی کمیاب ھے. یا وہ جگہ کہ جہاں آپ پودے خرید کرلگانے کی ذمہ داری تو اٹھا سکتے ہیں مگر پانی دینے کی دیکھ بھال آپ کے بس سے باہر کا کام ھے.جو سب سے بڑی مصیبت ھے. فٹ پاتھ کنارے صحن میں گلی میں محلے میں. قطاروں میں چار فٹ کے فاصلے میں پانی سے بھرے گھڑے دباتے جائیں اور پودے لگاتے جائیں.

معہ نیچے تھر کے علاقے میں رجب کریم بھن ( ایم فل) ٹرائل لگاتے ہوئے۔
خواجہ کاشف ۔ ریجنل منیجر (نیو پاک)

Sort:  

Congratulations! This post has been upvoted from the communal account, @minnowsupport, by Ahmads from the Minnow Support Project. It's a witness project run by aggroed, ausbitbank, teamsteem, theprophet0, someguy123, neoxian, followbtcnews, and netuoso. The goal is to help Steemit grow by supporting Minnows. Please find us at the Peace, Abundance, and Liberty Network (PALnet) Discord Channel. It's a completely public and open space to all members of the Steemit community who voluntarily choose to be there.

If you would like to delegate to the Minnow Support Project you can do so by clicking on the following links: 50SP, 100SP, 250SP, 500SP, 1000SP, 5000SP.
Be sure to leave at least 50SP undelegated on your account.