دامادان اول

in #son7 years ago

_96736383_safdar.jpg
پاناما لیکس کی تفتیش کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم یعنی جے آئی ٹی کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے شوہر محمد صفدر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب نہیں ہو رہا بلکہ نظریہ پاکستان کا ہو رہا ہے۔
محمد صفدر اعوان ان ’داماد ہائے اول‘ میں سے ایک ہیں جن کا اثر و رسوخ مقامی اور عالمی سیاست پر وقتاً فوقتاً نظر آتا ہے۔ ہم نے سوچا کیوں نہ کچھ ایسے ہی داماد ہائے اول سے آپ کی ملاقات کرائی جائے۔
محمد صفدر اعوان
محمد صفدر اعوان پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے داماد ہیں۔ وہ پاکستانی فوج میں کیپٹن رہ چکے ہیں، اور 2008 سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ ان کا تعلق مانسہرہ کے ایک متوسط گھرانے سے ہے۔
سنہ 1992 میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو کیپٹن محمد صفدر اعوان ان کی اے ڈی سی تھے اور اسی دوران ان کی ملاقات نواز شریف کی بیٹی مریم نواز سے ہوئی۔ اس کے بعد ان کی شادی ہو گئی اور انھوں نے فوج سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ وہ اس وقت رکن قومی اسمبلی ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ نون کے یوتھ وِنگ کے سربراہ بھی ہیں۔
_96736376_kushner.jpg
جیرڈ کُشنر
جیرڈ کُشنر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں۔ ایوانکا ٹرمپ سے ان کی ملاقات سنہ 2005 میں ہوئی جس کے بعد سنہ 2009 میں دونوں نے شادی کر لی۔
جیرڈ کشنر یہودی ہیں اور شادی سے پہلے ایوانکا ٹرمپ نے یہودی مذہب قبول کر لیا۔ وہ جائیداد کا کاروبار کرنے والے چارلز کُشنر کے بڑے بیٹے ہیں اور کشنر کمنیز کے سی ای او تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد انھیں وائٹ ہاؤس کا ایک سینئیر مشیر بنا دیا گیا جس کے بعد انھوں نے سی ای او کی نوکری چھوڑ دی۔
جیرڈ کُشنر نے صدر ٹرمپ کی آن لائن میڈیا سٹریٹیجی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کیریل شامالوف
_96736377_de62eb8c-7ce9-407d-b832-a7dd083d8796.jpg
کیریل شامالوف روسی صدر ولادمیر پوتن کی چھوٹی بیٹی کیٹرینا ٹِخونووا کے شوہر ہیں۔ وہ روسیا بینک کے شریک مالک نکولائے شامالوف کے چھوٹے بیٹے ہیں، اور روسی گیس اور پیٹروکیمیکل کمپنی سیبور ہولڈِنگ کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔
سنہ 2014 میں وہ اس عہدے سے الگ ہو گئے تھے تاہم وہ اس کمپنی کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔ صدر پوتن کی بیٹی سے ان کی شادی سنہ 2013 میں ہوئی جس کے بعد سے انھوں نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور اب وہ صدر پوتن کے گرد ارب پتیوں کے ایک خصوصی حلقے کا حصہ ہیں۔
_96736379_770b83e6-50d0-4b8c-9834-65dcb235c02c.jpg
بیرات البیرک
بیرات البیرک ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے داماد ہیں۔ وہ ترک کمپنی سیلِک ہولڈنگ کے سی ای او رہ چکے ہیں۔
سنہ 2004 میں ان کی شادی صدر اردوغان کی بیٹی ایسرا اردوغان سے ہوئی۔ جون 2015 میں وہ ترک پارلیمان کے لیے منتخب ہوئے اور اس وقت ترکی کے وزیر برائے توانائی اور قدرتی وسائل ہیں۔ حال ہی میں ان پر نام نہاد دولت اسلامیہ کو تیل فروخت کرنے کے غیر مصدقہ الزامات لگائے گئے ہیں جن کے بعد امریکہ میں ان کے خلاف کارروائی کی باتیں بھی ہوئی ہیں۔ البیرک نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
_96736381_mugabe.jpg
سمبا چکورے
سمبا چکورے زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کی بیٹی بونا موگابے کے شوہر ہیں، جن کے ساتھ ان کی شادی سنہ 2014 میں ہوئی۔ انھیں سنہ 2016 میں زمبابوے کی سرکاری ایئر لائن، ائیر زمبابوے کا چیف آپریٹنگ افسر نامزد کیا گیا۔

Sort:  

Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
http://www.bbc.com/urdu/pakistan-40445920

Congratulations @ahsanzohaib! You have completed some achievement on Steemit and have been rewarded with new badge(s) :

Award for the number of upvotes
Award for the number of upvotes received

Click on any badge to view your own Board of Honnor on SteemitBoard.
For more information about SteemitBoard, click here

If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word STOP

By upvoting this notification, you can help all Steemit users. Learn how here!

Congratulations @ahsanzohaib! You have completed some achievement on Steemit and have been rewarded with new badge(s) :

You published 4 posts in one day

Click on any badge to view your own Board of Honnor on SteemitBoard.
For more information about SteemitBoard, click here

If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word STOP

By upvoting this notification, you can help all Steemit users. Learn how here!