صدرجمہوریہ ہند نے عملی طورپرآیوشمان بھئو مہم کا آغاز کیا
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (13 ستمبر 2023) راج بھون، گاندھی نگر سے آیوشمان بھئو مہم کا عملی طور پر آغاز کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیوشمان بھئو مہم کا مقصد ،کسی بھی شخص پیچھے نہیں رہنا چاہئے اور کوئی گاؤں پیچھے نہیں رہنا چاہئے یہ مہم ہمارے ملک کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہر فرد اور ہر خاندان صحت مند رہے گا تو صحت مند ہندوستان کی تعمیر کا عزم پورا ہو گا۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک کثیر وزارتی نقطہ نظر اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کا تعاون ایسے بڑے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ تمام استفادہ کنندگان کو آیوشمان کارڈ فراہم کرنا۔ دیہی افراد کو صحت، حفظان صحت اور غذائیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے آیوشمان میٹنگوں کا انعقاد؛ آیوشمان میلوں کا انعقاد؛ اور آیوشمان آپکے دوار 3.0 پہل کے تحت ہفتہ میں ایک بار کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر ماہر ڈاکٹروں کے دورے کا اہتمام، قابل تعریف اقدامات ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان بہت سے شعبوں میں نئی ٹیکنالوجی اور کام کرنے کے طریقوں کو اپنانے میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ ستمبر 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان دیگر شعبوں کی طرح صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے میدان میں بھی ڈیجیٹل شمولیت کی مثال قائم کرے گا۔
آیوشمان بھئو مہم مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ایک جامع ملک گیر صحت کی دیکھ بھال کی پہل ہے جس کا مقصد ملک کے ہر گاؤں اور قصبے تک صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی کوریج فراہم کرنا ہے۔ یہ مہم 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک ’سیوا پکھواڑا‘ کے دوران نافذ کی جائے گی۔